پاکستان ڈائری 02

فالج بیماری اور اس کی وجوہات

2092853
پاکستان ڈائری 02

فالج وہ دوسری بڑی بیماری ہے جو ساٹھ سال سے بڑی عمر کے افراد کی موت کی بڑی وجہ ہے۔ چھ ملین افراد اس بیماری کی وجہ سے سالانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ یہ مرض تیسرا بڑا مرض ہے جس کی وجہ سے لوگ معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔مگر یہ بیماری صرف بڑی عمر کے افراد کو نہیں ہوتی اس بیماری کا شکار کسی بھی عمر کےا فراد ہوسکتے ہیں۔

اس مرض کے لاحق ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں ۔دماغ کی کویی نس اچانک پھٹ جایے یا اس میں خون کا لوتھڑا جم جایے۔اس صورتحال میں دماغ کو خون ملنا بند ہوجاتا ہے اور انسان فالج کا شکار ہوجاتا ہے۔یہ مرض کسی کو بھی ہوسکتا ہے لیکن جن افراد کو ہاپر ٹینشن،موٹاپا،ذیابیطیس،سر میں شدید درد،ڈپریشن،ہایی بلڈ پریشر،کولیسٹرل اور دل کا عارضہ جیسے امراض لاحق ہو ان میں فالج کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتاہے۔خواتین میں ان کو خطرہ  زیادہ ہے جنہیں ہایی بلڈ پریشر ہو،جو تمباکو نوشی کا استعمال کرتی ہو،مسلسل سر میں درد رہتا ہویا مانع حمل ادویات کا استعمال کرتی ہوں۔

اس کی ابتدایی علامت کچھ یوں ظاہر ہوتی ہیں  جسم کا سن مفلوج ہوجانا،منہ کا ٹیڑا ہوجانا،مسکرانے میں دقت،بولتے وقت الفاظ کی ادایگی میں مشکل،الٹیاں آنا،دھندلا دکھایی دینا شامل ہے اس کےاس پر فوری علاج کی ضرورت پیش آتی ہے ذرا سستی مریض کی جان لے سکتی ہے۔

 بہترین علاج سے مریض چھ ماہ میں مکمل صحت یاب ہوجاتا ہے۔فزیو تھراپی اور اسپیچ تھراپی کروایی جایے۔علاج کے ساتھ ساتھ گھر والوں کی توجہ اور شفقت مریض کو جلد ٹھیک ہونے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔



متعللقہ خبریں