کیا آپ جانتے ہیں۔66

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ میں گوشت کے پکوانوں والے ہوٹلوں میں جو پکوان  سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے وہ "آداناکباب" ہے؟

2075177
کیا آپ جانتے ہیں۔66

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ میں گوشت کے پکوانوں والے ہوٹلوں میں جو پکوان  سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے وہ "آداناکباب" ہے؟

 

آدانا کباب، ترک دستر خوان کے معروف ترین کھانوں میں سے ایک ہے اور  ترکیہ کے جنوب میں واقع شہر آدانا  سے منسوب ہے۔ اس کھانے کی شہرت ملکی حدود کو عبور کر چکی ہے اور اس وقت متعدد ممالک میں یہ کباب  شوق سے کھایا جاتا ہے۔

 

لفظ 'کباب' عربی زبان سے ترکی زبان میں داخل ہوا ہے اور اس کے معنی کسی برتن میں یا براہ راست آگ پر اور بغیر پانی سے پکایا جانے والا گوشت ہے۔ آدانا شہر کے مرکز میں واقع علاقے 'چُکراووا' میں بہت پُرانے زمانوں سے ہی  کباب بنانے کا رواج  رہا ہے۔ تقریباً 4 ہزار سال قبل کے آرکیالوجک آثار قدیمہ  سے ثابت ہوتا ہے کہ اس دور میں بھی گوشت کو سیخ پر چڑھا کر آگ پر پکایا جاتا تھا۔ دورِ حاضر کا آدانا کباب 19 ویں صدی کے دوسرے نصف میں آدانا کے تاریخی بازار "قازانجی لر  بازار" سے  شروع ہوا۔

 

آدانا کی جو خصوصیت اسے دیگر کبابوں سے منفرد بناتی ہے وہ اس میں استعمال ہونے والا گوشت ہے۔ آدانا  کباب بنانے کے لئے خاص طور پر چراگاہوں میں چرنے اور قدرتی ماحول میں پرورش پانے والے مینڈھوں  کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔ گوشت مینڈھے کی بجائے بھیڑ کا ہو تو کباب کی لذّت تبدیل ہو جاتی ہے۔ دوسری خصوصیت یہ کہ آدانا کباب کا قیمہ مشین کی بجائے بُغدے کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ اس  قیمے میں میمنے کی پگھلی ہوئی چربی ، دڑ دڑی سرخ مرچ اور نمک شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی مصالحہ استعمال نہیں کیا جاتا۔ قیمے کو ان لوازمات کے ساتھ اچھی طرح گوندھ  کر تیار کر لیا جاتا ہے۔ قیمے کو سیخ پر لگا کر کوئلوں کی آگ پر پکایا جاتا ہے۔  ان کبابوں کو سماق والے  پیاز  اور سبز  سلاد کے ساتھ سروس کیا جاتا ہے۔

 

مختلف ممالک میں بھی مقبول آدانا کباب کے معیار کے تحفظ کے لئے اسے ترکیہ محکمہ پیٹنٹ اور مارکہ  کی طرف سے اسے  رجسٹر کر لیا گیا  ہے۔



متعللقہ خبریں