کیا آپ جانتے ہیں۔63

کیا آپ کو معلوم ہے کہ حالِ حاضر میں متعدد ممالک میں پالے جانے والے "انگورا خرگوش " کا اصل وطن انقرہ ہے اور خرگوش کی یہ نسل یہیں سے دنیا بھر میں پھیلی؟

2063666
کیا آپ جانتے ہیں۔63

کیا آپ کو معلوم ہے کہ حالِ حاضر میں متعدد ممالک میں پالے جانے والے "انگورا خرگوش " کا اصل وطن انقرہ ہے اور خرگوش کی یہ نسل یہیں سے دنیا بھر میں پھیلی؟

 

نرم و ملائم اور لمبے بالوں والی اس نسل کو' انقرہ  کے خرگوش ' کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ تاریخی ذرائع کے مطابق  ترکیہ میں   انقرہ کے خرگوش کی نسل 1723 میں ختم ہو گئی۔ اسی دور میں یورپ میں فرانسیسی امراء کا مقبول  ترین پالتو جانور انقرہ کا خرگوش تھا۔1900 کی دہائی کے آغاز میں خرگوش کی یہ نسل امریکہ میں متعارف ہوئی۔ سینکڑوں سالوں بعد جرمنی میں مقیم ایک ترک شہری دوبارہ سے اس خرگوش کو ترکیہ لایا۔ انقرہ کاخرگوش  اپنے مادرِ وطن کے ساتھ  آسانی سے مانوس ہو گیا اور  دوبارہ سے پھلنا پھولنا شروع کر دیا۔

 

انقرہ کے خرگوش کو پالنے کا پہلا مقصد  تو اس کی اون  حاصل کرنا ہے اور اس کے بعد اس کا گوشت اور کھال۔ انقرہ کا خرگوش، اون کے حصول کے لئے پالی جانے والی خرگوش کی واحد نسل ہے۔ ہر خرگوش سے سال میں اوسطاً ایک کلو گرام اون حاصل ہوتی ہے۔ خرگوش کی اون  بہت ہلکی پھلکی، نرم و ملائم اور گرم ہوتی ہے۔ ان خصائص کی وجہ سے اسے زیادہ تر کپڑوں، ٹوپیوں، کوٹوں، کمبلوں، بچوں کے ملبوسات  اور اسکیٹنگ کے ملبوسات کی تیاری  میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اپنی الیکٹرومگنیٹک  خصوصیات کی وجہ سے گنٹھیا کے مریضوں کے لئے تیار کئے جانے والے خصوصی لباس کا بنیادی عنصر  بھی یہی اون ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں آواز کی لہروں کو روکنے کی وجہ سے انقرہ کے خرگوش کی اون کو فضائی و خلائی  صنعت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 

انقرہ کے خرگوش کی اون بھیڑ کی اون سے 8 گنا زیادہ گرم رکھتی ہے اور الرجی کا سبب بھی نہیں بنتی۔

دنیا بھر میں 10 ہزار ٹن کے قریب خرگوش کی اون پیدا کی جاتی ہے ۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ  موجودہ دور میں انگورا اون کا پیداواری مرکزی اس خرگوش کا اصل وطن ' ترکیہ' نہیں ہے۔ انگورا اون کا 90 فیصد چین میں پیدا کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں انقرہ کا خرگوش امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ  میں لاکھوں کی تعداد میں پیدا کیا جاتا ہے  لیکن اپنے مادرِ وطن یعنی ترکیہ میں ابھی صرف چند ایک فارموں میں  ہی اس خرگوش کی پیداوار دی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں