کیا آپ جانتے ہیں۔61

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جمہوریہ ترکیہ نے پہلی دفعہ 1924 کو پیرس میں منعقدہ اولمپکس میں شرکت کی؟

2057666
کیا آپ جانتے ہیں۔61

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جمہوریہ ترکیہ نے پہلی دفعہ 1924 کو پیرس میں منعقدہ اولمپکس میں شرکت کی؟

 

نومولود  ترک حکومت کی نگاہ میں 1924 کے پیرس میں منعقدہ  اولمپکس مقابلے جمہوریہ ترکیہ  کے عالمی تعارف کا ایک اہم موقع تھے۔ جنگِ نجات کے بعد ناکافی وسائل کے باوجود حکومت نے نہایت اہتمام کے ساتھ فٹبال، ریسلنگ، ایتھلیٹس، تلوار زنی اور بائیسکل ریس کی شاخوں میں 40 کھلاڑی پیرس بھیجے۔

 

1936 کے موسم گرما اولمپکس میں ترکیہ کی ٹیم میں پہلی دفعہ ترک خواتین ایتھلیٹس نے بھی شرکت کی۔ دوسری جنگ عظیم سے قبل برلن میں نازی ازم اور آڈولف ہٹلر  کے سائے میں منعقدہ اس 11 ویں اولمپکس میں ترکیہ سے 2 خواتین  سمیت 60 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اولمپکس تاریخ کے پہلے تمغے جیتے۔ اولمپکس کھیلوں کی تاریخ میں درجے کے ڈائس پر آنے والا پہلا ترک کھلاڑی  فری اسٹائل ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا ضلع مرسین کا رہائشی احمد کیریچ جی تھا۔ریسلنگ میں ہی گریکو۔رومن اسٹائل میں ترک ریسلر یاشار ایرقان نے ترکیہ کے لئے پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ یہ خبر ملنے پر مصطفیٰ کمال اتاترک نے انہیں ٹیلی گراف بھیج کر مبارکباد دی اور کہا کہ "تم خود چھوٹے ہو لیکن اپنے ملک کے لئے تم نے بہت بڑا کام کیا ہے۔ اس کامیابی سے تمہارا نام ترک اسپورٹس کی تاریخ میں رقم ہو گیا ہے۔ اللہ تمہیں سلامت رکھے"۔

 

جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے اوّلین سالوں سے ہی ترک کھلاڑیوں کی اولمپکس مقابلوں میں شرکت ترکیہ کی اسپورٹس کی تاریخ کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اولمپکس مقابلوں میں شرکت نے سالوں تک جنگ کے سائے میں رہنے والی ترکیہ کی کھیلوں کی تاریخ کو ایک نئی روح بخشی اور اس کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔ مصطفیٰ کمال اتاترک کی زیرِ قیادت قائم ہونے والے جمہوریہ ترکیہ نے ثابت کر دیا کہ وہ دیگر تمام شبہ ہائے حیات کی طرح کھیلوں کے شعبے میں بھی ایک عصری حکومت ہے۔



متعللقہ خبریں