چشمہ شفاء۔60

آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "خشک کھانسی اور اس کا گھریلو علاج"

2054579
چشمہ شفاء۔60

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "خشک کھانسی اور اس کا قدرتی علاج"۔

تو آئیے خشک کھانسی  کے لئے مفید  ایسے لوازمات پر بات کرتے ہیں جو تقریباً تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں۔

 

1۔ شہد

شہد ہر طرح کی کھانسی سے نجات کے لئے ایک قدیم ترین مجّرب نسخہ ہے۔ شہد، ادرک، لیموں ، دارچینی اور سیاہ مرچ  کا آمیزہ نہ صرف گلے کی خراش کو ختم کرتا  ہے بلکہ خشک کھانسی سے بھی نجات دِلاتا ہے۔ شہد  گلے کے درد ، سرخی ، زخم اور خارش کو دُور کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ انفیکشن کی سختی میں بھی کمی لاتا ہے۔

 

2۔ ادرک

ادرک معدے کی بیماریوں کو ہی نہیں خشک کھانسی کو دُور کرنے کے حوالے سے بھی مفید خیال کیا جاتا ہے۔ یہ سانس کی نالی کے پٹھوں میں کھچاو کو دُور کرنے میں مدد دیتا اور کھانسی کی شدت کو کم کرتا ہے۔ اسے شہد میں مِلا کر بھی اور چائے کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

3۔لہسن

لہسن اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصائص کے ساتھ خشک کھانسی سے آرام میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ سردی کی وجہ سے شروع ہونے والی کھانسی سے نجات کے لئے لہسن کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

 

4۔ہلدی

دمے اور خشک کھانسی کی شدت میں کمی کرنے  کے لئے ہلدی  ایک مفید چیز ہے۔ ہلدی کے ثابت ٹکڑے کو چائے کی شکل میں استعمال کی جا سکتا ہے یا پھر ہلدی کے سفوف کو شہد میں مِلا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

5۔ نمکین پانی کے غرارے

خشک کھانسی کے دوران نمکین پانی کے غرارے  گلے کو نم رکھتے اور کھانسی کی شدت میں کمی کر کے گلے  میں زخم بننے کا سدّباب کرتے ہیں۔

 

6۔ہربل چائے

خشک کھانسی کے دوران شہد اور لیموں والی ہربل چائے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہربل چائے کی   پودینہ، اجوائن، ہلدی، ملٹھی اور ادرک   جیسی اقسام بھی خشک کھانسی سے آرام میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔

 

7۔نیاز بُو

نیاز بُو دمہ، ٹھنڈ اور برونکائٹس جیسی بیماریوں میں استعمال  کیا  جا سکتا ہے اور نیاز بُو ان بیماریوں کی پیدا کردہ خشک کھانسی  کو دُور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ استعمال کا طریقہ اس طرح ہے کہ  نیاز بُو کے چند  خشک پتّوں کو گرم پانی میں ڈالیں اور ڈھکن بند کر کے دم پر رکھ دیں ۔ تھوڑی دیر انتظار کے بعد استعمال کریں۔ اس چائے کو دن میں 2 دفعہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

8۔ ملٹھی

ملٹھی گلے کو تر رکھ کے خشک کھانسی کی شدت میں کمی کرتی ہے۔ اس کے ایک  یا دو ٹکڑوں کو ابلتے پانی میں ڈالیں اور ڈھکن بند کر کے 10 منٹ دم پر رکھ دیں۔ بعد میں چھان کر استعمال کریں۔ اس چائے کے استعمال میں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ زیادہ طویل عرصے تک ملٹھی کی چائے کا استعمال سر درد اور نقاہت کا سبب بن سکتا ہے۔

 

9۔ اجوائن کی چائے

اجوائن گلے کے پٹھوں کو آرام دے کر خشک کھانسی کی شدت میں کمی کرتی ہے۔ ایک چائے کا چمچ اجوائن کو ابلتے پانی میں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ تھوڑے انتظار کے بعد چائے کو چھان کر استعمال کریں۔ اجوائن کی  چائے میں شہد بھی مِلایا جا سکتا ہے۔

 

10۔سیب کی چائے

سیب کی چائے اپنے اندر موجود وٹامن سی کی بدولت گلے کے اعصاب میں کھچاو کو ختم کر کے کھانسی سے نجات دِلانے میں مدد دیتی ہے۔

 

11۔ دودھ

گرم دودھ میں شہد مِلا کر استعمال کرنے سے بھی کھانسی سے نجات پائی جا سکتی ہے۔

 

اس کے علاوہ مندرجہ ذیل ہربل چائے بھی استعمال کی جاسکتی ہیں:

  • روز ہِپ چائے
  • لنڈن چائے
  • ساج  کی چائے
  • ایکینیزیا چائے
  • مولی کے رس اور شہد کا آمیزہ
  • مالٹے کا جوس اور
  • خوب پانی کا استعمال بھی خشک کھانسی سے نجات میں مفید ثابت ہوتا ہے۔


متعللقہ خبریں