کیا آپ جانتے ہیں۔59

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی بڑی ترین مساجد میں سے ایک استنبول میں واقع ہے؟

2051278
کیا آپ جانتے ہیں۔59

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی بڑی ترین مساجد میں سے ایک استنبول میں واقع ہے؟

ترکیہ کی سب سے بڑی مسجد 'چام لی جا جامع مسجد' 63 ہزار نمازیوں کی صلاحیت کے ساتھ دنیا کی 13 ویں بڑی جامع مسجد ہے۔ یہ مسجد استنبول کی تحصیل اُسکودار  کی حدود میں اور چام لی جا پہاڑی پر واقع ہے۔ مسجد کی تعمیر 2013 میں شروع ہوئی اور 3مئی 2019  کو  مسجد کا افتتاح کر دیا گیا۔ مسجد 57 ہزار 500 مربع میٹر اراضی پر مشتمل ہے۔

 

چام لی جا مسجد کے ڈیزائن کا منصوبہ  'خیریہ  گُل توتُو' اور'  بہار مزراق' نے تیار کیا۔ خواتین معماروں کے تیار کردہ ڈیزائن 63 ہزار افراد کے بیک وقت عبادت کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اس میں خواتین کے بھی باآسانی  عبادت کر سکنے کے پہلو کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔ تعمیری منصوبے کو آخری شکل معمار 'حاجی مہمت گونیر  'نے دی ہے۔ مسجد کے معماروں نے زلزلے کے امکان کو بھی پیش نظر رکھا ہے اور مسجد کو ایسی شکل دی ہے کہ زلزلے کی صورت میں ایک لاکھ افراد  مسجد میں پناہ لے سکتے ہیں۔

 

مسجد کا  مرکزی گنبد  72  میٹر بلندی کے ساتھ  استنبو ل میں مقیم 72 اقوام کی اور 34 میٹر  قطر کے ساتھ استنبول کی عکاسی کرتا ہے۔ گرینڈ چام لی جا جامع مسجد اپنے 5 میٹر چوڑے، 6،5 میٹر بلند اور 6 ٹن وزنی مرکزی دروازے کے ساتھ دنیا میں  بڑے ترین دروازے والی عبادت گاہوں  میں سے ایک  ہے۔ مسجد کا فلاحی مرکز  عجائب گھر، فنّی گیلری، کتب خانے، ایک ہزار افراد کی صلاحیت والے کانفرنس ہال، 8 عدد فنون لطیفہ  ورکشاپوں اور 3 ہزار 500  گاڑیوں کی صلاحیت والے پارکنگ ایریا پر مشتمل ہے۔

 

چام لی جا جامع مسجد اپنے افتتاح سے اب تک نہ صرف عبادت کے لئے بلکہ سیاحتی مقاصد کے لئے بھی کثیر تعداد میں مقامی و غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں