کیا آپ جانتے ہیں۔58

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ کہ سرکاری خبر رساں ایجنسی "اناطولیہ خبر رساں ایجنسی" اعلان جمہوریہ سے قبل قائم کی گئی تھی؟

2051276
کیا آپ جانتے ہیں۔58

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ کہ سرکاری خبر رساں ایجنسی "اناطولیہ خبر رساں ایجنسی" اعلان جمہوریہ سے قبل قائم کی گئی تھی؟

جمہوریہ ترکیہ کی تاریخ میں اناطولیہ ایجنسی کو نہایت اہم مقام حاصل ہے۔ جنگ عظیم اوّل کے بعد سلطنت عثمانیہ کی زمین پر قبضے  سے ترکوں کی جنگِ نجات شروع ہوئی۔ اناطولیہ خبر رساں ایجنسی   6 اپریل 1920 میں قائم ہوئی اور جنگِ نجات کے ہر مرحلے ، اعلان جمہوریہ اور اس کے بعد تمام انقلابی اقدامات کی شاہد بنی۔

 

16مارچ 1920 کو استنبول پر باقاعدہ قبضے کے بعد ملّت کے روشن خیالوں نے جنگِ نجات میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے انقرہ پہنچ گئے۔ ان روشن خیالوں میں صحافی یونس نادی اور صحافی و مصّنفہ خالدہ ادیب بھی شامل تھے۔ جنگِ نجات کے دوران عوام کو صورتحال سے درست شکل میں خبردار رکھنے اور دنیا کو اس جہدو جہد کی صداقت سے آگاہ کرنے کی ضرورت تھی۔ اس مقصد کے لئے  خالدہ ادیب اور یونس نادی نے کام شروع کیا اور مصطفیٰ کمال اتاترک کو خبر رساں ایجنسی کے قیام سے متعلق اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ مصطفیٰ کمال جنگِ نجات کے آغاز سے ہی ذرائع ابلاغ کی اہمیت کا ادراک کر چکے اور اس کے لئے ایک اخبار کے اجراء کا کام شروع کروا چُکے تھے۔ اس طرح ایک حکومت کے قیام کے مراحل میں اناطولیہ خبر رساں ایجنسی، ترکیہ قومی اسمبلی کھُلنے سے 17 دن پہلے قائم ہوئی اور 6 اپریل 1920 کو مصطفیٰ کمال اتاترک کے جاری کردہ ایک سرکلر کی  اشاعت سے کام کا آغاز کیا۔

 

یکم مارچ 1925 میں " ایجنسی کے کارپوریشن بننے سے اناطولیہ ایجنسی کو ایک عصری خبر رساں ایجنسی کی شناخت حاصل ہو گئی۔ اس دور میں ایک بے مثل اداراتی ساخت کے ساتھ ایجنسی کو خودمختار حیثیت مِلی اور تب سے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی پبلک رپورٹنگ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں