کیا آپ جانتے ہیں۔55

کیا آپ کو معلوم ہے کہ مچھلیوں کی مقامی اقسام کے حوالے سے ترکیہ ایک نہایت خوشحال ملک ہے؟

2038438
کیا آپ جانتے ہیں۔55

کیا آپ کو معلوم ہے کہ مچھلیوں کی مقامی اقسام کے حوالے سے ترکیہ ایک نہایت خوشحال ملک ہے؟

عالمی رقبے کا ہزار میں سے پانچواں حصہ ہونے کے باوجود  دنیا بھر کی مچھلی کی اقسام کا 2،9 فیصد ترکیہ میں پایا جاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں مچھلیوں کی اقسام کے حوالے سے ترکیہ عالمی رقبے میں اپنے حصے کی شرح کے اعتبار سے مچھلیوں کی 6 گنا زیادہ اقسام رکھتا ہے۔

 

مچھلیوں کی صرف ترکیہ سے مخصوص اقسام کا ایک بڑا حصہ عام طور پر بیرونی پانیوں سے قطع تعلق حوضوں، جھیلوں اور نہروں میں پایا جاتا ہے۔ ترکیہ کی معروف ترین مقامی مچھلی وان جھیل میں پیدا ہونے والی 'اِنجی کیفالی' یعنی وان کا موتی نامی مچھلی ہے۔ وان جھیل ایک بند طاس والی جھیل ہے اور یہ مچھلی جھیل کے سوڈے والے پانی سے نہایت خوبصورتی سے ہم آہنگ ہے۔ علاقے میں سالانہ 15 ہزار ٹن انجی کیفالی مچھلی کا شکار کیا جاتا ہے۔ جھیل کے اطراف میں آباد تقریباً 14 ہزار افراد کے روزگار کا انحصار اس مچھلی کے شکار پر ہے۔

 

ہر سال موسم بہار میں وان جھیل کی باسی کروڑوں مچھلیوں کی تولیدی  ہجرت ایک  نہایت دلکش منظر پیش کرتی ہیں۔ وان جھیل کے سوڈے والے پانی کی باسی یہ مچھلیاں میٹھے پانیوں میں انڈے دینے کے لئے ماہِ اپریل کے وسط میں ایک دشوار گزار سفر شروع کرتی ہیں۔ مشکل سفر کے بعد وان جھیل میں گرنے والی نہروں کے بہاو کی مخالف سمت میں تیر کر نہروں تک پہنچتی اور یہاں انڈے دیتی ہیں۔ مچھلیوں کا پانی کے بہاو کے مخالف سمت میں سفر دیکھنے والوں کو ایک نہایت شاندار منظر پیش کرتا ہے۔ہر مادہ اِنجی کیفالی کے پیٹ میں 10 ہزار انڈے ہوتے ہیں اور اس دوران شکار ہونے والی ہر مچھلی اپنی ساتھ مزید 10 ہزار مچھلیوں کے خاتمے کا مفہوم رکھتی ہے۔ مچھلیاں میٹھے پانی میں انڈے دینے کے بعد 75 روزہ سفر کے بعد دوبارہ جھیل میں واپس آ جاتی ہیں۔

 

1996 سے اس مچھلی کے تحفظ کے لئے اہم پیمانے پر کام کیا جا رہاہے۔ ایرجیش دیلی چائے بند پر انجی کیفالی کی نقل مکانی کو دیکھنے کے لئے ایک خاص جگہ بنائی گئی ہے جہاں ہزاروں افراد اس خوبصورت منظر کا نظارہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ایرجیش میں ایک بین الاقوامی اِنجی کیفالی ثقافتی و فنّی فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں