کیا آپ جانتے ہیں۔54

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ کے علاقے جنوب مشرقی اناطولیہ میں چَنے کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے؟

2035533
کیا آپ جانتے ہیں۔54

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ کے علاقے جنوب مشرقی اناطولیہ میں چَنے کی ایک نئی قسم دریافت ہوئی ہے؟

 

جنوب مشرقی اناطولیہ کا علاقہ دنیا میں ابتدائی زراعت کے علاقوں میں سے ایک ہے۔ بحیرہ روم یونیورسٹی کی طرف سے جاری تحقیقات کے دوران جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے میں چنَے کی ایک ایسی قسم دریافت ہوئی ہے جو بلند درجہ حرارت اور خشک سالی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس چَنے کا دانہ  دل کی شکل میں ہے اور جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسے 'ٹرسیکوم' کا نام دیا گیا ہے۔

 

نو دریافت  شدہ چَنے کی اس قسم کو نباتاتی سائنس کے معروف ترین جریدوں میں سے "فرنٹائرز اِن پلانٹ سائنس" نامی جریدے  کے ذریعے سائنس کی دنیا سے متعارف کروایا گیا ہے۔ چَنے کی یہ قسم ترکیہ کی مقامی قسم کی حیثیت سے عالمی لٹریچر میں شامل ہوئی ہے اور بیرونی ممالک میں بھی چَنے پر تحقیقات کرنے والے سائنس دانوں کی گہری دلچسپی کا مرکز بن رہی ہے۔

 

نو دریافت شدہ چنے کی یہ قسم 'ٹرسیکوم' خاص طور پر شدید گرمی اور پانی کی کمی کے مقابل پائیدار ہونے کی وجہ سے، مستقبل میں انسانیت کی منتظر  غذائی کمی کے حوالے سے، امید افزا ہے۔ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ ٹرسیکوم بعض نقصان دہ حشرات کے مقابل بھی سو فیصد  پائیدار ہے۔ ٹرسیکوم کو  نہایت گرم درجہ حرارت میں اُگایا جا سکتا ہے  اور یہ پانی کی عدم دستیابی سے متاثر نہیں ہوتا۔ اگر اس چَنے کے جینز کو چنے کی زرعی اقسام میں منتقل کرنے میں کامیابی ہو جائے تو ان اقسام میں چند نہایت اہم خصائص پیدا ہو جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ گلوبل وارمننگ  کی زد میں آئی دنیا میں زرعی پیداوار کے حوالے سے چَنے کی اس نئی قسم کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں