کیا آپ جانتے ہیں۔53

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ کے شہر بالک ایسر میں ایک سے بڑھ کر ایک لذیذ اور معیاری پنیر کی سینکڑوں اقسام پیدا کی جاتی ہیں؟

2032620
کیا آپ جانتے ہیں۔53

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکیہ کے شہر بالک ایسر میں ایک سے بڑھ کر ایک لذیذ اور معیاری پنیر کی سینکڑوں اقسام پیدا کی جاتی ہیں؟

پنیر دنیا کے متعدد دستر خوانوں کا ایک ناگزیر حصہ ہے ۔ اس کا ماضی 5000 قبل مسیح تک جاتا ہے۔ ایک خیال کے مطابق پنیر کا آغاز مشرق وسطیٰ اور یورپ سے ہوا۔ ترکیہ میں بھی پنیر ایک ایسی غذا ہے جسے وافر مقدار میں پیدا کیا جاتا ہے۔ اناطولیہ کے ہر علاقے میں متعدد اقسام کی پنیر تیار کی جاتی ہے۔ ترکیہ میں ثقافتی اور اقتصادی  ہر دو حوالوں سے پنیر کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور 1995 سے اسے جغرافیائی  تسجیل کا تحفظ بھی حاصل ہے۔

 

ترکیہ کے جس شہر  میں سب سے زیادہ پنیر پیدا کی جاتی ہے وہ بالک ایسر ہے۔ اس زرخیز شہر کی سرحدیں بحیرہ مارمرا  سے بھی ملتی ہیں اور بحیرہ ایجیئن کے ساتھ بھی۔ شہر کی جغرافیائی اور موسمیاتی خصوصیات  شہر کے تمام علاقوں میں ایک مفّرح ثقافت اور رسوم و روایات کے فروغ کا سبب بنی ہیں۔علاقے میں مقیم خانہ بدوش، تاتار، بوسنیائی، البانیئن، جارجیئن اور چرکز   جیسے مویشی بانی کے پیشے سے دلچسپی لینے والے عوام کی بدولت علاقے کی دودھ کی پیداوار وافر ہے۔ اسی طرح اقتصادی قدرو قیمت کی حامل پنیر کی بھی متعدد اقسام پیدا کی جاتی ہیں۔ صرف اس علاقے میں پنیر کی 50 کے قریب مسّجل اقسام پائی جاتی ہیں۔ بالک ایسر کو ترکیہ کی پنیر کی جنّت کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ   یومیہ2 ہزار 200ٹن دودھ کی پیداوار کے اعتبار سے بھی اس کا شمار ملک کے سرفہرست تین شہروں میں ہوتا ہے۔ بالک ایسر  کے حیوانات کے قدرتی ماحول میں  پرورش پانے اور چراگاہوں میں چرنے کی وجہ سے یہاں پیدا کی جانے والی پنیر زیادہ لذیذ ہوتی ہے۔

 

اگرچہ اس شہر کی پنیر کی بعض اقسام مارکہ بن چُکی ہیں لیکن زیادہ تر صنعتی پیمانے کی بجائے دیہی ماحول میں گھروں میں پیدا کئے جانے کی وجہ سے ان کی شہرت محدود ہے۔ ان لذّتوں کو متعارف کروانے کے لئے دو سالہ تحقیق کے بعد علاقائی پنیروں کا اندراج کیا گیا  اور  "50 پنیروں والا شہر بالک ایسر" نامی کتاب چھاپی گئی ہے۔ کتاب میں شہر میں پنیر  کی اقسام کی کہانی بیان کی گئی اور پنیر کی تاریخ اور پنیر بنانے کی ترکیبوں  کا ذکر کیا گیا ہے۔ کتاب میں پنیر کی ان اقسام کو بھی جگہ دی گئی ہے جو زیادہ پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہونے کے قریب ہیں۔ "50 پنیروں کا شہر بالک ایسر" نامی اس کتاب نےچین کے شہر ماکاو میں 2019 کو منعقدہ  "بین الاقوامی گورمنڈ ُکک بُک ایوارڈ" مقابلے میں ترکیہ کی نمائندگی کی۔ بیّرین  بال اونر اور نشے آق سوئے بیبر  کی تصنیف کردہ یہ کتاب "پنیر اور دودھ" کی کٹیگری میں جرمنی، کینیڈا اور فرانس سمیت فائنل میں پہنچنے والی 12 کتابوں کو پیچھے چھوڑ کر "عالمی نمبر ون" منتخب ہوئی۔



متعللقہ خبریں