پاکستان ڈائری - اہم مسائل

تمام دنیا کو اس وقت درپیش مسائل کا مل کر سامنا ہوگا۔ تب ہی ہم دنیا کو آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک اچھی رہنے کی جگہ بناسکتے ہیں اس کے لئے سب سے پہلے متحد ہونا ضروری ہے

2003076
پاکستان ڈائری - اہم مسائل

پاکستان ڈائری -25-2023

تمام دنیا کو اس وقت درپیش مسائل کا مل کر سامنا ہوگا۔ تب ہی ہم دنیا کو آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک اچھی رہنے کی جگہ بناسکتے ہیں اس کے لئے سب سے پہلے متحد ہونا ضروری ہے کیونکہ بنی نوع انسان کے لئے کام کرنے کے لئے ہم سب میں اتحاد ہونا شرط ہے۔متحد ہوکر ہم کتنے مسائل پر کامیابی سے کام کرسکتے ہیں۔

اس وقت تین چار اہم مسائل دنیا کے لوگوں کے سامنے ہے. جن میں غربت افلاس، بیروزگاری اور دہشتگردی سرفہرست ہے. لوگ غربت کی سطح کے نیچے جی رہے کتنے ہی لوگ کھلے آسمان تلے اپنے دن رات گزارتے ہیں۔ کتنے ہی لوگ کچرے سے کھاناچن کر کھاتے ہیں اور کتنوں کے بدن پر پورے کپڑے نہیں ہیں۔ دنیا کے متمول طبقے کو ان کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہونگے. غربت کا حل یہ ہے کہ تعلیم اور روزگار عام کیا جائے لوگوں کو انکو پیروں پر کھڑا کیا جائے۔ جب محرومی میں پسے ہوئے لوگ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوئی کوشش کرتے ہیں تو انسانی سمگلرز اور ایجنٹس انکو موت کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں

جنگوں اور تنازعات نے عالمی امن کو بہت نقصان پہنچایا ہے لاکھوں لوگ بے دخل اور بے گھر ہوگئے ۔ ان مہاجرین کے لئے زندگی بہت مشکل ہوتی ہے اور یہ بہت مصائب کا سامنا کرتے ہیں۔ امیر ممالک انکے لیے دروازے کھولتے ہی نہیں ہیں. کتنے بچے باردوی سرنگوں کے دھماکوں میں اپنے ہاتھ بازو گنوا بیٹھے ہیں اور کتنے ہی سمندر کی نظر ہوجاتے ہیں ۔ جب ترکی کے ساحل سے ایلان کردی کی ننھی لاش ملی تھی تو ہر احساس مند شخص ہل کر رہ گیا تھا. کچھ ممالک نے وقتی طور پر مہاجرین پر اپنے دروازے کھول دئے تھے۔ تاہم اسکے بعد بھی نا جنگیں رکی نا ہی مہاجرین کے ساتھ بدسلوکی رک سکی ۔ کاش کہ یہ جنگیں ختم ہوجائیں اور دنیا بھر میں امن ہوجائے۔ اب بھی یونان اور اٹلی کے قریب جہاز ڈوب گیا جس کی وجہ سے تین سو تارکین وطن ڈوب گیے جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی

  اس وقت ان پناہ گزین جو زندہ بچ گے ہیں انکو امداد اور عالمی مدد کی ضرورت ہے یہ خوراک کی کمی اور ادویات کی کمی کا سامنا کررہے ہیں۔ انکو بنا سزا دیے ان کے ممالک میں واپس بھیج دیا جائے. پہلے ہی بہت مصائب دیکھ چکے ہیں. کاش کے محنت مزدوری کرنے والو کے لیے حالات اپنے ملک میں اچھے ہوتے تو وہ یو‍ں سمندر برد نا ہوتے.

 



متعللقہ خبریں