چشمہ شفاء۔41

آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس  موضوع پر بات کریں گے وہ ہے  جگر پر چربی چڑھنا  اور اس کا قدرتی علاج

1998485
چشمہ شفاء۔41

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس  موضوع پر بات کریں گے وہ ہے  جگر پر چربی چڑھنا  اور اس کا قدرتی علاج ۔

دورِ حاضر میں غیر صحت مندانہ خوراک کے استعمال، حرکت کی کمی،  موٹاپے، ذیابیطس، الکحل کے استعمال اور تھرائیڈ غدودوں کے افعال میں سستی جیسی وجوہات کے سبب جگر پر چربی چڑھنے کے مسئلے میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

جگر میں کثیر مقدار میں  جمع ہونے والی چربی  'ہپیٹک سیروسس' سے لے کر دل کے متعدد پیچیدہ امراض کا سبب بنتی ہے۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ اس بیماری سے بچنے کے لئے کیا تدابیر اختیار کی جائیں۔

 

1۔متوازن  خوراک

فاسٹ فوڈ، تجارتی مقاصد کی حامل اور آٹے سے بنی مصنوعات  اور میٹھائیوں سے  پرہیز اور متوازن خوراک کا استعمال جگر میں چربی جمع ہونے کی شرح کو کم کر دیتا ہے۔ روزمرّہ خوراک میں تازہ پھلوں، سبزیوں، سفید گوشت اور پوسے والی غذاوں کا استعمال نہایت درجے اہمیت کا حامل ہے۔

خاص طور پر جگر سے زہریلے مادّے خارج کرنے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے موسمی آرٹیچوک کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ پیاز، بند گوبھی اور بروکولی  بھی جگر کے لئے مفید سبزیاں ہیں۔

اگر آپ کا وزن  بہت زیادہ  ہے تو جسم کے وزن کا10 فیصد خاتمہ آپ کے جگر پر بہت مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

خوراک میں سبزیوں، پھلوں ، مچھلی اور صحت کے لئے مفید تیلوں کا استعمال کریں ۔ اپنی ڈائٹ میں سرخ گوشت کے استعمال کو محدود کر دیں۔ مختلف طرح کے مراحل سے گزر کر تیار ہونے والے بازاری غذاوں  اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں۔

چھلکے والے اناج اور  چھلکے والے خشک بیجوں  جیسی پوسے والی غذاوں  کے استعمال میں اضافہ کر دیں۔

 

2۔ اومیگا۔3 ایسڈ

کھانوں میں زیتون کا تیل  استعمال کریں، ہفتے میں دو سے تین مرتبہ سامن  اور سپراٹ  جیسی اومیگا۔3 سے مالا مال مچھلیوں کا استعمال کریں۔ ہر روز فندق، بادام  اور چھلکے والے بیجوں کا استعمال کریں لیکن احتیاط کریں یہ خشک میوہ جات بھُنے ہوئے نہ ہوں۔ اگر ضرورت پڑے تو اومیگا۔3  کو اضافی شکل میں استعمال کر کے جگر  میں کولیسٹرول کے درجے کو کم کیا جا  سکتا ہے۔

 

3۔ الکحل سے پرہیز

جو چیزیں جگر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں ان میں الکحل سرفہرست ہے۔الکحل  کے نتیجے میں جسم میں جمع ہونے والے زہریلے مادے جگر میں چربی  چڑھنے اور آخر کار ہیپٹک سیروسس میں تیزی لانے کا سبب بنتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ الکحل کے پیدا کردہ زہریلے مادّےموت کا سبب بننے والی بیماریوں کی بھی پرداخت کر سکتے ہیں۔ اس وجہ سے الکحل سے قطعی پرہیز ضروری ہے۔

 

4۔ باقاعدگی کے ساتھ ورزش

ہر روز کم از کم 30 منٹ کی ورزش دوران خون میں اضافہ کر کے انسولین ریزسٹینس اور پیٹ میں جمع ہونے والی چربی کو کم کرتی ہے۔ اس طرح جگر میں جمع چربی کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ لہذا تیز رفتار پیدل مارچ کو اپنے روز مرّہ معمولات کا حصہ بنا لیں۔

 

5۔ طبّی معائنہ

شوگر، تھرائیڈ اور کولیسٹرول کے مریضوں کو 6 ماہ کے وقفے سے ڈاکٹر سے رجوع کرنا اور مکمل طبّی معائنہ کروانا چاہیے۔ مذکورہ بیماریوں کا علاج جگر پر چربی چڑھنے کی بیماری کا سدّباب کرتا ہے اور اگر پہلے سے یہ مسئلہ موجود ہو تو اس کی تیزی میں کمی لاتا ہے۔

 

6۔ دن میں ایک کپ کافی

سائنسی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ کیفین جگر میں چربی جمع ہونے سے روکتی ہے۔اس کی وجہ اس کے اینٹی انفلیمیٹری اثرات ہو سکتے ہیں۔ ایسے افراد جو دن بھر میں ایک کپ کافی پیتے ہیں ان میں کافی کا بالکل استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں جگر میں چربی کا مسئلہ  کم دیکھنے میں آتا ہے۔

 

6۔ گوکھرو کا ا ستعمال

تھیسل  یا گوکھرو  بوٹی جگر میں چربی کی روک تھام کا ایک روایتی علاج ہے۔ اس بوٹی  کا استعمال  جگر سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دینے والے انزائیم  کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے۔ متعدد تحقیقات سے ثابت ہوا ہے  کہ مِلک تھیسل بوٹی جگر سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتی ہے۔

لیکن احتیاط کریں کوئی بھی جڑی بوٹی استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔

 

7۔ وٹامن سی اور ای کا استعمال

وٹامن سی اور ای دونوں ہی جگر کو صحت مند رکھنے میں معاونت کرسکتے ہیں۔

 

8۔ اضافی شکر اورمضرِ  جگر   مادوں سے پرہیز کریں

بعض انڈسٹریل کیمیائی مادوں ، بعض ادویات اور یہاں تک کہ بعض اشیائے خوردنی میں بھی موجود زہریلے مادّے جگر کے افعال کو سُست کر کے جگر میں چربی کی مقدار میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ لہٰذا نہ صرف زہریلے مادوں سے دور رہنا ضرور ہے بلکہ ایسی ڈائٹ کا استعمال بھی ضروری ہے جو جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دے۔

 

9۔ سیب کا آرگانک سرکہ

سیب کا سرکہ جگر میں چربی جمع ہونے کی رفتار کو کم کر کے وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  جگر کی حفاظت کرتا اور  صحت مندانہ شکل میں کام کرنے میں بھی جگر کی مدد کرتا ہے۔ اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ آدھا چھوٹا  چمچ سرکہ لیں  اور اسے نیم گرم پانی میں شامل کر کے دن میں دو مرتبہ پیئیں۔

 

10۔ لیموں

ایک گلاس پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر پیئیں۔ چند ہفتے تک  لیموں کے رس والے پانی کا استعمال آپ کے جگر سے چربی کی مقدار کو کم کر دے گا۔

 

11۔ سبز چائے

سبز چائے جگر کے افعال کو بہتر بناتی  اور کولیسٹرول کے درجے کو کم کرکے  جگر میں چربی  جمع ہونے کی رفتار  کم کرتی ہے۔ دن بھر میں 2 دفعہ سبز چائے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

12۔ ہلدی

ہلدی جسم میں چربی   کے ہضم ہونے  کی  رفتار کو تیز کرتی اور جگر میں چربی جمع ہونے کے عمل کو روکتی ہے۔ ایک گلاس دودھ میں ایک چوتھائی چھوٹا چمچ ہلدی ملا کر ہر روز استعمال کریں۔

 

13 ۔ پپیتا

پپیتا جگر کی بیماریوں  کی روک تھام میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے بیج اور پوسا جگر کو صاف ستھرا اور چربی سے پاک رکھتا ہے۔ آپ  اس کے بیجوں کو پیس کر اور پانی میں مِلا کر ہر روز استعمال کر سکتے  یا پھر ہر روز پپیتے کی ایک قاش کھا سکتے ہیں۔

 

14۔  گنّے کا رس

ہر روز گنّے کے رس کا استعمال جگر کے افعال کو بہتر بناتا  اور جگر کے مختلف امراض سے بچاتا ہے۔



متعللقہ خبریں