کیا آپ جانتے ہیں۔23

کیا آپ کو معلوم ہے کہ بین الاقوامی سطح پر معروف ترک فوٹو گرافر 'آرا گلیر' کو "استنبول کی آنکھ" کہا جاتا ہے؟

1942277
کیا آپ جانتے ہیں۔23

کیا آپ کو معلوم ہے کہ بین الاقوامی سطح پر معروف ترک فوٹو گرافر 'آرا گلیر' کو "استنبول کی آنکھ" کہا جاتا ہے؟

 

ترکیہ میں تصویر کا نام لینے پر جن فوٹو گرافروں کا نام سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے ان میں سے ایک 'آرا گلیر' ہیں۔ ماہر فوٹوگرافر آرا گلیر 1928 میں استنبول میں پیدا ہوئے۔ اپنی 90 سالہ زندگی میں اُتاری ہوئی تصاویر کے ساتھ وہ محض ترکیہ کے ہی نہیں پوری دنیا  کے تصویری ورثے کا ایک اہم حصہ بن گئے۔

 

آرا گلیر بچپن میں سینما سے بہت متاثر تھے۔ جب وہ ہائی اسکول میں پہنچے تو ان کے والد نے انہیں ایک 35 ایم ایم کی فلم مشین اور ایک فوٹو گرافی مشین تحفے میں دی۔ اس فلم مشین اور کیمرے کے ساتھ انہوں نے فوٹو رپورٹنگ کرنا شروع کر دی۔ اسی دور میں انہوں نے فلم اسٹوڈیوز میں سینما کی مختلف شاخوں میں بھی کام کیا اور تھئیٹر کی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی۔ استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات  میں حصول تعلیم کے دوران انہوں نے صحافی بننے کا فیصلہ کیا۔

 

1961 میں برطانیہ میں شائع ہونے والے جریدے فوٹوگرافی اینوئل نے آرا گلیر کو دنیا کا ساتواں بہترین فوٹو گرافر قرار دیا۔ اسی سال امریکن فوٹوگرافر سوسائٹی  نے انہیں اپنا رکن بنایا اور اس طرح وہ  ترکیہ سے واحد رکن  کی حیثیت سے سوسائٹی میں شامل ہو گئے۔ ان کی اتاری گئی تصاویر کو دنیا کی اہم ترین نشریات میں استعمال کیا جانے لگا۔ انہوں نے امریکہ، جرمنی اور فرانس میں اپنی تصاویر کی متعدد نمائشیں کیں۔ وہ  دنیا بھر میں گھوم پھِر کر تصویری انٹرویو کرتے اور انہیں دنیا بھر میں نشر کرتے۔ خود کو لمحوں کا فوٹوگرافر قرار دینے والے اس استاد فوٹو گرافر نے اپنی زندگی میں شارل ڈی غول، عصمت اینونو، ونسٹن چرچل، اندراگاندھی، جان برگر، برٹنڈ رسل، بِل برینڈٹ، الفرڈ ہچکاک، اینسل ایڈمز، ایمیجن کانیگم، سلواڈور ڈالی، ماریا کالاس، فکرت معّلیٰ اور  پیبلو پکاسو جیسی معروف شخصیات کے تصویری انٹرویو کئے۔ ان میں سب سے اہم  انٹرویو پکاسو کا تھا کہ جو فوٹوگرافروں کو پوز دینے سے نفرت کرتے تھے۔

 

سن 2000 میں فرانس میں  گلیر آرا کو 'لیجیون ڈی آنر' نشان دیا گیا۔ ان کی تصاویر کا ایک بڑا حصہ فرانس، امریکہ اور جرمنی کے مختلف عجائب گھروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ آرا گلیر اپنے لئے "فوٹو گرافی کے استاد" کی جگہ ہمیشہ " فوٹو رپورٹر" کی اصطلاح استعمال کرتے رہے۔  1950



متعللقہ خبریں