چشمہ شفاء ۔ 22

آج ہم آپ کے ساتھ صحت اور خوراک کے جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے 'اچار اور اس کے فوائد'

1939540
چشمہ شفاء ۔ 22

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ صحت اور خوراک کے جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے 'اچار اور اس کے فوائد'۔

 

سب سے پہلے ہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ ترک دستر خوان میں اچار سرکے، پانی  اور نمک سے تیار کیاجاتا ہے۔ تو آئیے اب دیکھتے ہیں کہ اچار کے صحت کے لئے کیا فوائد ہیں۔

 

1۔اچار  قوّت مدافعت کی حفاظت کرتا  اور اسے مضبوط بناتا ہے۔ کھانے میں اچار  کا استعمال انتڑیوں کو صحت مند رکھتا اور جسم کی قوّتِ مزاحمت میں اضافہ کرتا ہے۔ ایسے کہ صحت مند انتڑیاں نظامِ مدافعت کے خلیات کو تقویت دے کر ہمارے جسم  کو مضبوط بناتی ہیں۔ اچار، اپنے اندر  شامل پوسے اور پری بائیٹوک دوست بیکٹیریا کی بدولت انتڑیوں کی صحت کا دفاع کرتا اور بلواسطہ شکل میں نزلے، زکام جیسی موسمی بیماریوں کی شدت میں کمی کرنے میں موئثر ثابت ہوتا ہے۔

 

2۔ اچار 'بی گروپ' کے وٹامنوں  کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بی وٹامن اعصابی نظام کا تحفظ کر کے حافظے کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا اور ڈپریشن کے مقابل ڈھال کا کام کرتا ہے۔ یہی نہیں کاربن ہائیڈریٹ اور روغنی میٹابولزم میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

3۔ اچار ہڈیوں کو صحت مند رکھتا ہے ۔اس کے وجہ سے انتڑیوں کے صحت مند بیکٹیریا 'کے2' وٹامن کو ترکیب میں رکھتے ہیں۔ اچار اور خاص طور پر بند گوبھی کا اچار اپنے اندر موجود بیکٹیریا کی مدد سے انتڑیوں کی اندرونی ساخت میں بہتری لانے میں مدد دیتا  اور 'کے2' وٹامن  کی ترکیب بندی میں اضافہ کرتا ہے۔  اچار کا پیدا کردہ کے2 وٹامن دانتوں اور ہڈیوں میں کیلشیئم کے ذخیرے میں اضافہ کر کے ان کی ساخت  کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کیلشیئم کے قلبی شریانوں میں جمع ہو کر شریان میں تنگی پیدا کرنے کی بھی روک تھام کرتا ہے۔

 

4۔ بھاری مقدار میں  پوسے کا حامل ہونے کی وجہ سے اچار کا کھانے کے ساتھ استعمال خوراک کے معدے سے اخراج کے دورانیے کو سُست کرتا  اورانسولین کے اخراج  کو توازن میں رکھتا  ہے۔ اس طرح خون میں شامل ہونے والی شکر کی مقدار زیادہ صحتمندانہ درجے پر اور زیادہ قابو میں رہتی ہے۔

 

5۔  ہڈیوں کی حفاظت کرتا اور ان میں کیلشیئم  جذب ہونے میں معاونت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جسم میں کیلشیئم کے درجے کو بھی توازن میں رکھتا ہے۔

 

6۔ صحتمند افراد  میں اچار کا استعمال شریانوں کی بیماریوں سے بچاتا ۔ متعدد صحت دوست بیکٹیریا کا حامل ہونے کی وجہ سے انتڑیوں کی ساخت میں بہتری لاتا ہے۔ انتڑیوں میں بیکٹیریا کی تعداد اور اقسام میں اضافہ قلبی شریانوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اضافی طور پر بلند مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹ   اور وٹامن۔ معدنیات  کے ساتھ شریانوں کی صحت کی حفاظت کرتا ہے۔ اگر آپ کو کوئی بیماری لاحق نہیں ہے تو ہفتے میں 2 یا 3 دن اچار کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

7۔ اچار قبض کا سدّباب کرتا ہے۔ اچار میں استعمال کی جانے والی سبزیوں اور پھلوں میں  بھاری مقدار میں پوسا  ہونے کی وجہ سے اچار خوراک کے معدے میں رہنے کے دورانیے کو طویل کرتا  ہے۔ اچار  میں خمیر کی وجہ سے صحت دوست بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں  اچار کے ساتھ استعمال کی گئی خوراک انتڑیوں میں بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے۔ ان بیکٹیریا کی وجہ سے انتڑیوں میں حرکت پیدا ہوتی اور قبض سے نجات ملتی ہے۔ قبض پر قابو پانے کے لئے تازہ سلاد میں نمک شامل کرنے کی بجائے تھوڑی مقدار میں سرکے والے اچار کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر شامل کیا جا سکتا ہے۔

 

8۔ نظام ہضم کو تیز کرنے اور قبض سے نجات دلانے  کے ساتھ ساتھ کم کیلوری کا حامل ہونے کی وجہ سے اچار ڈائیٹنگ کرنے والوں کا بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنے اندر شامل پوسے کی وجہ سے دیر تک پیٹ کو بھرا رکھتا اور بار بار کھانے سے بچاتا ہے۔

 

9۔ اچار میں شامل پھل اور سبزیاں، بھاری مقدار میں وٹامن، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹ  اجزا کی مدد سے، کینسر سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ کسی ایک چیز کے اچار کی بجائے چقندر، بند گوبھی اور گاجر  کے مکس اچار کا استعمال کر کے مختلف اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

 

10۔ اچار کا استعمال پٹھوں کے کھچاو سے بھی بچاتا ہے۔ ورزش کے دوران پسینے کے ساتھ جسم سے بہت سے معدنیات بھی خارج ہو جاتے ہیں۔ اچار اور اچار کا پانی جسم سے خارج ہونے والی نمی کے درجے کو بھی اور  معدنیات کے درجے کو بھی بحال کرتا ہے۔

 

11۔  انتڑیوں کے فلورا میں خرابی اندیشوں اور ڈپریشن جیسی بیماریوں  کا سبب بنتی ہے۔ اچار کی پری بائیوٹک  انتڑیوں میں موجود دوست بیکٹیریا  کے توازن کا دفاع کر کے اندیشوں اور ڈپریشن  کا  سدّباب کرتی ہے۔ اچار کا استعمال انسان کی نفسیاتی صحت کو بھی بحال رکھتا ہے۔

 

احتیاطیں:

۔۔۔اگر آپ کو شوگر یا ہائپر ٹینشن کی بیماری لاحق ہے تو اچار آپ کے بلڈ پریشر میں اضافہ کر کے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ صورتحال آپ کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذا شکر کے مریضوں کو اچار کے استعمال سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔

 

۔۔۔ اچار میں شامل بھاری مقدار میں سوڈئیم کی وجہ سے، بلڈ پریشر، شوگر، گردے  اور معدے کے، مریضوں کو اچار سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اور اگر استعمال کیا بھی جائے تو پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کر لینا چاہیے۔

 

۔۔۔ خاص طور پر بازار کے اچار میں سوڈیئم کی مقدار زیادہ بلند ہونے کی وجہ سے بیماری کے خطرے میں زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

۔۔۔ جس دن اچار استعمال کیا جائے اس دن جسم سے سوجن کے اخراج کے لئے پانی کا بھی وافر استعمال کرنا چاہیے۔

 

تو آئیے اب دیکھتے ہیں کہ اچار کیسے بنایا جائے؟

 

موسمِ سرما میں بند گوبھی، سخت اور چھوٹے کھیرے، سبز پھلیاں، گاجر، پھول گوبھی، مرچیں، بینگن اور ککڑی جیسی سبزیوں کا اچار بنایا جا سکتا ہے۔  یہ رنگا رنگ اچار کسی ایک چیز کے اچار کے مقابلے میں زیادہ مفید ہوتا ہے۔ صاف ستھری  اور حسبِ پسند کَٹی ہوئی سبزیوں کو  ،بغیر کسی محفوظ کرنے والی دوا  کے، صرف نمک اور سرکے کے ساتھ تیار کیا جا سکتا اور متوازن مقدار میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں