ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات21

مرسین تانتونی

1934619
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات21

مرسین تانتونی جو کہ ترکی کے بحیرہ روم کے ساحل پر واقع شہر مرسین کے سب سے مشہور پکوانوں میں سے ایک ہے،کو مرسین ایوان  صنعت  کی درخواست پر 2017 میں ترکیہ کی جغرافیائی طور پر  مسجل مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا۔

سب سے اہم خصوصیت جو  تانتونی کو گوشت کے دیگر پکوانوں سے ممتاز کرتی ہے وہ ہے اس کی تیاری میں گائے کے گوشت اور  کاٹن کے تیل  اور بڑے جانور کی  فربہ پسلیوں کا استعمال اور اس کی تیاری میں مہارت شامل  ہوتی ہے۔  چکنے گوشت کو خاص چھریوں سے بہت چھوٹے  ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے اور پھر ایک برتن میں تقریباً 20 منٹ تک ابال لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ابلے ہوئے گوشت کو ایک خاص  تانتونی  کی پرات   کے درمیان میں ایک سوراخ کے ساتھ رکھا جاتا ہے اور اس میں  کاٹن سیڈآئل، لال مرچ پاؤڈر، سماک اور نمک ڈال کرمسلسل آگ پر ہلاتے ہوئے تلا جاتا ہے۔

پکا ہوا گوشت تانتونی  پرات کے  ایک کنارے پر جمع کر دیا جاتا ہے۔ تانتونی گوشت کو روٹی یا لاواش روٹی پر بہت چھوٹے کٹے ہوئے ٹماٹر، پیاز اور اجمودا کے مرکب کے ساتھ رکھا جاتا ہے اور اس پر لیموں نچوڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔ سرونگ پلیٹ کے ساتھ اچار اور ہری جڑی بوٹیاں پیش کی جاتی ہیں، اور آئران یعنی لسی  یا شلغم کے پانی  کے ساتھ  پیش کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں