ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات18

افیون قارا حصار کا سنگ مرمر

1922020
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات18

افیون قارا حصارشہر، جو  بحیرہ ایجیئن کے علاقے میں واقع ہے، دنیا کے مشہور سنگ سنگ مرمر کے ذخائر کا گھر ہے۔

ایوان صنعت و تجارت کی درخواست پر 2003 میں ترکیہ کی جغرافیائی طور پر  مسجل مصنوعات میں شامل افیو ن قا راحصار سنگ مرمر  مختلف رنگوں اور نقشوں کے ساتھ 19 مختلف اقسام کے ساتھ پایا جاتا ہے۔

  افیون قارا حصار اور اس کے  قصبوں میں واقع کانوں میں ہیرے کو خام مال کے طور پر بلاکس، ملبے اور پچروں کی شکل میں تاروں کی کٹائی، زنجیر کے بازو کاٹنے، سوراخ کرنے کے طریقوں اور بڑی تعمیراتی مشینوں کی مدد سے نکالا جاتا ہے۔ ماربل بلاکس کو ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے اور انہیں رہائش گاہوں اور کام کی جگہوں جیسے پلیٹس، سلیبس، ٹائلز، کاؤنٹرز، موزیک اور مر مر پروسیسنگ کی سہولیات میں  استعمال ہونے والی مصنوعات میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

کچے سنگ مرمر کے ٹکڑے ملبے اور پچروں کی شکل میں زیادہ تر فنکارانہ کاموں اور سجاوٹ کی مصنوعات میں استعمال ہوتے ہیں۔  افیون  سنگ مرمر، جس کی پیداوار اور برانڈ کے کام سخت کنٹرول میں ہیں، ترکیہ کی اہم برآمدی مصنوعات میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں