چشمہ شفاء۔ 38

آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس مسئلے اور اس کے گھریلو علاج کے بارے میں بات چیت کریں گے وہ ہے 'قبض'

1827439
چشمہ شفاء۔ 38

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

 

آج ہم آپ کے ساتھ صحت کے جس مسئلے اور اس کے گھریلو علاج کے بارے میں بات چیت کریں گے وہ ہے 'قبض'۔

 

قبض سے بچنے کے لئے  ابتدائی حفاظتی تدابیر:

  • خشک میوہ جات کے استعمال کو ترجیح دیں۔
  • کھانوں میں زیتون، زیتون کے تیل اور اجوائن کا استعمال کریں۔
  • کیفین کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں۔
  • دودھ اور دودھ کی مصنوعات کا استعمال زیادہ کریں۔
  • پانی اور پانی کی زیادہ مقدار والی غذاوں کا استعمال کریں۔
  • زیادہ سے زیادہ حرکت کریں۔
  • ایسی سبزیوں، پھلوں  اور اناج کا استعمال بڑھا دیں جن میں پوسے کی مقدار زیادہ ہو۔
  • کھانا کھاتے ہوئے لقمے کو اچھی طرح چبا کر نگلیں۔
  • ٹائلٹ میں جانے کی حاجت ہو تو اس  ملتوی نہ کریں۔
  • ان  خوراکوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں  جو قبض کا سبب بنتی ہیں اور انہیں کھانے سے پرہیز کریں ۔
  • ایسے گرم مشروبات کا استعمال کیا جائے جو قبض کا سدّباب کرتے ہیں مثلاً پودینے کی چائے، سونف کی چائے، ادرک کی چائے، سیب کی چائے، بچھو بوٹی چائے، ڈینڈیلین چائے، ایکینیزیا چائے اور سینا چائےوغیرہ۔
  • ناشپاتی، خوبانی اور  آلو بخارہ قبض میں مفید ثابت ہونے ہیں لہٰذا ان کے استعمال میں اضافہ کر دیں۔ ان پھلوں  کی چائے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

 

شیر خوار بچوں میں قبض کی وجوہات کیا ہیں اور اس سے کیسے چھُٹکارہ پایا  جا سکتا ہے؟

 

چھوٹے بچوں میں قبض کے مسئلے کو معدے یا پشت پر مالش کر کے ختم کیا جا سکتا ہے۔ قبض کے شکار بچے کو پوسے والے پھلوں کا گودا کھِلایا جا سکتا ہے اور ان کے لئے تیار کئے گئے سُوپ میں زیتون کا تیل مِلایا جا سکتا ہے۔

 

بڑے بچوں میں قبض کی وجوہات اور اسے ختم کرنے کے طریقے کیا ہیں؟

 

بڑے بچوں میں  زیادہ میٹھی خوراکوں کے استعمال، ناکامی مقدار میں پانی کے استعمال، ٹائلٹ  کی حاجت کو روکنے، ذہنی دباو، نفسیاتی مسائل، ضرورت سے زیادہ گائے کا دودھ استعمال کرنے اور فاسٹ فوڈ  کا استعمال کرنے سے قبض کی شکایت ہو سکتی ہے۔

بچے عام طور پر بہت حرکت والے ہوتے ہیں لہٰذا ان کو صحت مندانہ شکل میں خوراک دے کر قبض کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ خشک میوہ جات اور ان میوہ جات سے تیار کی جانے والی غذاوں کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ بچوں کو مشروبات، قہوے اور سیاہ چائے کے استعمال سے دُور رکھا جائے۔

 

حمل کے دوران قبض کیوں ہوتی ہے اور اسے کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟

 

حمل کے دوران ہارمونز کی تبدیلی اور جسم  کی تبدیلی قبض کا سبب بن سکتی ہے۔ حاملہ خواتین کے صحت مندانہ خوراک استعمال کرنے اور دن میں کم از کم 45 منٹ کی واک کرنے  کی تجویز پیش کی جا سکتی ہے۔ حمل کے دنوں میں قبض سے بچنے کے لئے کم وقفوں سے اور تھوڑی مقدار میں طرزِ خود و نوش  کو اختیار کرنا چاہیے۔

خشک آلو بخارہ  اور اناج والی غذائیں قبض کا حل ثابت ہو سکتی ہیں۔

قبض کا مسئلہ پیدا ہونے سے بچنے کے لئے دن میں کم از کم 2 لیٹر پانی کا استعمال کیا جائے۔

گھر کے بنے پھلوں کے جوس، ٹھنڈی چائے اور اسکنجبین  کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔ مشروبات میں گیس والے یا کیفین والے مشروبات سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔

 

قبض سے نجات کے لئے قدرتی غذائیں:

خوبانی

خاص طور پر خالی پیٹ خوبانی  کا استعمال انتڑیوں کو حرکت میں لاتا اور ٹائلٹ میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ جلد سے جلد استفادے کے لئے صبح بیداری کے وقت نہار منہ ایک گلاس خوبانی کا جوس پیا جا سکتا ہے۔ ناشتے کے بعد 4 سے 5 عدد خشک خوبانی بھی نظام ہضم میں تیزی لانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

 

آلو بخارہ

موسم کے مطابق تازہ  یا خشک آلو بخارے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

کیلا

چند دن صبح ناشتے میں کیلے کے استعمال سے قبض کے مسئلے پر بڑے پیمانے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

 

جو کا فلیک دلیہ

جو کا فلیک دلیہ   نیم گرم پانی سے نرم کر کے استعمال کیا جائے تو قبض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

 

سونف کی چائے

شام کے کھانے کے بعد یا پھر دوپہر  کے وقت ہر روز ایک کپ سونف کی چائے استعمال کرنے کی کوشش کی جائے۔

 

بند گوبھی

بند گوبھی کے پتّے اُبال کر اس کا پانی پی کر بھی قبض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

 

انجیر

دن میں 4 سے 5  عدد خشک انجیر کا استعمال انتڑیوں کو نرم کر کے ٹائلٹ کی حاجت کو آسان بناتا ہے۔

 

زیتون کا تیل

فوری اثر کےلئے ایک چمچ  زیتون کا تیل پی لیں۔ اگر پینے میں دشواری ہو تو کھانوں میں زیتون کا استعمال کریں۔

 

ناشپاتی

ناشپاتی کو خاص طور چھلکے کے ساتھ کھانے کی تجویز دی جا سکتی ہے۔

 

لیموں والا دہی

قبض کی صورت میں ایک پیالی دہی میں چند قطرے لیموں کا رس شامل کر کےاستعمال کریں۔

 

قہوے والا دودھ

ترک قہوے کو گرم دودھ میں مِلا کر پینے سے معدے اور نظام ہضم کو متحرک کیا جا سکتا ہے۔

 

اور اب ہم آپ کو ایک ایسے سیرپ کی تعریف بتائیں گے جو قبض کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اجزا نوٹ فرما لیں:

آدھی پیالی خشک آلو بخارہ

ایک عدد لیموں کو رس

100 ملی لیٹر پانی

ترکیب

خشک آلوبخارے اور لیموں کے رس کو بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ تقریباً ایک منٹ بعد اس میں پانی شامل کر کے سیرپ کی شکل میں لے آئیں۔ اس سیرپ کو بوقت ضرورت استعمال کر سکتے ہیں اور شیشے کے جار میں ڈال کر فریج میں  محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں