کیا آپ جانتے ہیں۔ 08

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں جنگل کے اندر بننے والا دوسرا بڑا ٹراورٹین علاقہ ترکی میں پایا جاتا ہے؟

1724385
کیا آپ جانتے ہیں۔ 08

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں جنگل کے اندر بننے والا دوسرا بڑا ٹراورٹین علاقہ ترکی میں پایا جاتا ہے؟

عالمی شہرت یافتہ پامک قلعے ٹراورٹین کے علاوہ ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے میں ایک اور ٹراورٹین علاقہ پایا جاتا ہے۔ یہ علاقہ گیوک سُو ٹراورٹین کہلاتا ہے۔ گیوک سُو ٹراورٹین ضلع گریسون کی تحصیل دیرے لی میں واقع ہے۔ یہ ٹراورٹین امریکہ کے ییلو اسٹون قومی پارک کے بعد جنگل کے اندر بننے والا دوسرا بڑا  ٹراورٹین یعنی دودھیا پتھروں والا علاقہ  ہے۔

کوزالان طبعیات پارک  سے تقریباً 4 کلو میٹر کی مسافت پر واقع گیوک سو ٹراورٹین اپنے فیروزی اور سفید رنگوں کے ساتھ پامک قلعے کی یاد دلاتا ہے۔ وافر مقدار میں معدنی نمکیات والے پانی  سے بننے والی یہ ساخت  اوپر تلے ٹیرسوں کی شکل میں چھوٹی بڑی جھیلوں پر مشتمل ہے۔ سیاحوں کے لئے بنائے گئے ٹریک بھی وقت کے ساتھ ساتھ سفید رنگ کے ہو گئے ہیں جبکہ جھیلوں کا رنگ فیروزی ہے۔ گیوک سو ٹراورٹین  کو سیاحتی شکل دینے کا کام 2022 میں مکمل ہو جائے گا اور اس کے بعد قدرت کا یہ حسین مظہر علاقے کی سیاحتی قدر و قیمت میں اضافے کا سبب بنے گا۔

 



متعللقہ خبریں