کیا آپ جانتے ہیں۔ 06

کیا آپ جانتے ہیں۔ 06

1717642
کیا آپ جانتے ہیں۔ 06

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ضلع غازی آنتیپ میں 3 ہزار سالہ قدیم مجسمہ سازی کی ورکشاپ پائی جاتی ہے؟

ترکی کے علاقے جنوب مشرقی اناطولیہ میں واقع ضلع غازی آنتیپ کا ییسیمک اوپن ائیر عجائب گھر اور مجسمہ سازی کی ورکشاپ تقریباً 3 ہزار سال قبل حطیط شاہی دور میں قائم کی گئی۔ یہ ورکشاپ مشرق  قریب کی سب سے بڑی پتھر کی کان اور مجسمہ سازی کی ورکشاپ تھی۔

1890 میں اس جگہ کی دریافت ہوئی اور ماضی قریب میں غازی آنتیپ عجائب گھر ڈائریکٹریٹ نے اطراف کو ترتیب دینے کے بعد اسے اوپن ائیر عجائب گھر میں تبدیل کر دیا۔

ییسیمک اوپن ائیر عجائب گھر میں کھدائی کے دوران ملنے والے سینکڑوں ترشے ہوئے پتھروں کی نمائش کی گئی ہے۔ ان ترشے ہوئے پتھروں میں سے اکثریت دروازوں کے شیروں پر مشتمل ہے۔ عجائب گھر کے 518  اورکئی ٹن وزنی ان مجسموں، دروازاں کے شیروں، بیٹھے ہوئے شیروں، پروں والے شیروں، پہاڑوں کے دیوتا کی شبیہوں، جنگ کے  مناظر اور تعمیراتی  ٹکڑوں کو ان کے قدرتی ماحول میں نمائش کیا گیا ہے۔

ییسیمک اوپن ائیر عجائب گھراور مجسمہ سازی کی ورکشاپ  یونیسکو عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل ہے اور ہر سال دنیا بھر سے سیاحوں کی میزبانی کرتی ہے۔ سال 2021 میں کورونا وباء کے باوجود تقریباً 15 ہزار سیاح اسے دیکھنے آئے۔



متعللقہ خبریں