کیا آپ جانتے ہیں ۔ 87

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 87

1695534
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 87

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کے ضلع ایدرنے میں ایک "نفسیاتی تاریخی عجائب گھر" پایا جاتا ہے؟

 

بذریعہ موسیقی ذہنی امراض کا علاج عثمانی ترک نفسیاتی حکماء کی دریافت نہیں ہے لیکن سائنسی تجربات و مشاہدات کے ذریعے  نفسیاتی امراض  کی حکمت کے شعبے میں بھی عثمانی ترک حکماء اپنے ہم عصروں کے مقابلے میں بہت بلند درجے تک پہنچ چکے تھے۔ یہ عثمانی ترک حکماء موسیقی کے ذریعے علاج پر بھی بخوبی  دسترس رکھتے تھے۔ سلطان بایزید دوئم  نے1488  میں ضلع ایدرنے میں ایک سوشل کمپلیکس تعمیر کروایا جس کے ایک حصے میں موسیقی کے ذریعے ذہنی مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔ اس شعبہ امراض ذہنی کا سربراہ حکیم موسیقی کے انسانی روح پر مثبت  اثرات  کے موضوع پر دسترس رکھنے والا ایک تجربہ کار حکیم تھا جو پہلے مریضوں کو موسیقی کے مختلف مقام سناتا اور اس دوران ان کی نبض پر توجہ مبذول رکھتا تھا۔  نبض کی رفتار سے مریض کے لئے مفید موسیقی کا تعین کرتا ، مرض  اور اس سے مشابہہ مریضوں کا تقابل کرتا تھا۔

 

عثمانی  ماہرین نفسیات دانوں کے اختیار کردہ "علاج بذریعہ موسیقی " کو جدید نفسیات میں ایک جدت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور اس پر تحقیق کی جا رہی ہے۔ سینکڑوں سال قبل اختیار کئے جانے والے طریقہ علاج کو عملی طور پر دکھانے کے لئے ایدرنے میں سلطان بایزید دوئم  سوشل کمپلیکس کے شفا خانے میں ترک نفسیاتی تاریخی عجائب گھر قائم کیا گیا ہے۔  عجائب گھر میں عثمانی دور کے حکیموں ، معاونین، مریضوں ، موسیقاروں اور دیکھ بھال کرنے والے عملے  کے ماڈلوں کو اس دور کے لباس اور ماحول  میں اور مخصوص روشنیوں اور صوتی اثرات کے ساتھ نمائش کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں