کیا آپ جانتے ہیں ۔  86

کیا آپ جانتے ہیں ۔  86

1691855
کیا آپ جانتے ہیں ۔  86

کیا آپ کو معلوم ہے کہ  ترکی کے قاز پہاڑی سلسلے میں صرف اسی علاقے سے مخصوص  79  نباتاتی اقسام پائی جاتی ہیں؟

 

پورے اناطولیہ میں صرف اناطولیہ  سے مخصوص 3000 نباتاتی اقسام ہیں جن میں سے 79 صرف قاز پہاڑی سلسلے میں اُگتی ہیں۔ قاز پہاڑی سلسلہ ترکی کے بحیرہ ایجئین اور بحیرہ مارماریس   علاقوں  کے جنوب مغربی سرحد ی ضلعے  چناق قلعے میں واقع ہے۔

 

اس پہاڑی سلسلے کے صرف ایک محدود علاقے میں ہی کی گئی تحقیق کے دوران جڑی بوٹیوں کی  اس قدر زیادہ اقسام  دریافت ہوئی ہیں کہ پورے قاز پہاڑی سلسلے میں موجود انواع کا اندازہ  لگانا مشکل ہے۔ اس وقت تک کی تحقیق میں 800 کے لگ بھگ جڑی بوٹیوں  کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں سے 79 جڑی بوٹیاں ایسی ہیں کہ جو ملک بھر میں صرف اسی علاقے میں پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں سے بھی 31 جڑی بوٹیاں ایسی ہیں کہ جو دنیا بھر میں صرف اسی علاقے یعنی قاز پہاڑی سلسلے کے ملّی پارک میں  پیدا ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ علاقے میں پائی جانے والی 31 جڑی بوٹیاں ایسی ہیں جو دنیا بھر میں نادر ہیں۔ علاقے کی انہی خصوصیات کی وجہ سے "پلانٹا یورپیا" اور عالمی وقف برائے تحفظ فطرت WWF کی طرف سے اس علاقے کو ترکی کے  اہم نباتاتی علاقوں میں سے ایک اعلان کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں