کیا آپ جانتے ہیں۔ 85

کیا آپ جانتے ہیں۔ 85

1687840
کیا آپ جانتے ہیں۔ 85

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اناطولیہ کے علاقے بحیرہ اسود کے وسطی حصے میں ایک ایسا علاقہ پایا جاتا ہے کہ جو جھیلوں کی فراوانی کی وجہ سے شہرت رکھتا اور "جھیلوں کا علاقہ " کہلاتا ہے۔

 

اس علاقے کی سرحدیں بُردُر، اسپارتا، دینیزلی، آفیون کھارا حصار اور قونیہ کے اضلاع کا احاطہ کرتی ہیں۔ علاقے میں ایک دوسرے سے قریب واقع کثیر تعداد میں جھیلوں کی موجودگی کی وجہ سے علاقے کو "جھیلوں کا علاقہ " کہا جاتا ہے۔

 

جب ہم جھیلوں کے علاقے کا ذکر کرتے ہیں تو سب سے پہلے جو اضلاع ذہن میں آتے ہیں وہ بُردُر اور اسپارتا ہیں۔ اسپارتا دنیا بھر میں وہ واحد ضلع ہے کہ جس کی حدود میں سب سے زیادہ جھیلیں  پائی جاتی ہیں۔ ضلعے میں سالدا، کھاراتاش، یارشلی، گیول حصار، یازر، بےشہر، اعیردر، آجی گیول اور بُردُرمیں الگن، آق شہر، ایبیر، سوعلا اور قووادا  جھیلوں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں چھوٹی بڑی جھیلوں کی موجودگی جنگلاتی حیات کے حوالے سے نہایت اہم ذریعہ ہیں۔

 

بُردُر سے تقریباً 60 کلو میٹر مغرب میں واقع سالدا جھیل کو ترکی کی سب سے گہری اور شفاف پانیوں والی جھیل شمار کیا جاتا ہے۔ یہ جھیل دنیا بھر کی صاف ستھری جھیلوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔ جھیل کی سطح سمندر سے بلندی  1140 میٹر ہے۔ جھیل کے پانی میں موجود میگنیزئیم، سوڈا اور  چکنی مٹی بعض جلدی بیماریوں کے علاج میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ اپنے سفید ریتلے ساحلوں اور شیشے کی طرح چمکتے فیروزی پانیوں کی وجہ سے سالدا جھیل کو ترکی کا مالدیپ کہا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں