کیا آپ جانتے ہیں۔37

کیا آپ جانتے ہیں۔37

1486068
کیا آپ جانتے ہیں۔37

کیا آپ کو معلوم ہے کہ استنبول کی 7 لاکھ مربع میٹراراضی  پر قائم توپ کاپی پیلس دنیا کے بڑے ترین پیلس عجائب گھروں میں سے ایک ہے؟

 

فتح استنبول کے بعد فاتح سلطان مہمت کے حکم سے 1460 میں توپ کاپی پیلس کی تعمیر شروع ہوئی اور 1478 میں محل تیار ہو گیا۔بحیرہ مارمرا ، استنبول باسفورس  اور خلیج کے درمیان تاریخی استنبول جزیرہ نما میں واقع یہ محل  تقریباً 4 سو سال تک عثمانی  حکومت کے انتظامی، تعلیمی اور فنّی مرکز کے ساتھ ساتھ بادشاہوں کے گھر کی بھی خدمات سرانجام دیتا رہا۔

 

1850 کے سالوں کے آغاز میں موجودہ محل 19 ویں صدی کی پروٹوکول ضروریات کے لئے ناکافی ہو گیا۔ جس پر دولما باہچے محل تعمیر کیا گیا اور کچھ عرصہ بعد  عثمانی سلطنت  کا رہائشی و انتظامی مرکز مکمل طور پر دولما باہچے پیلس میں منتقل ہو گیا۔

 

1922 میں عثمانی شاہی نظام کے خاتمے کے بعد 3 اپریل 1924 میں مصطفیٰ کمال اتاترک کے حکم سےتوپ کاپی  محل کو عجائب گھر میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ عجائب گھر جمہوریہ ترکی کے پہلے عجائب گھر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس وقت توپ کاپی محل عجائب گھر اپنی تعمیر، کولیکشن اور تقریباً 3 لاکھ آرکائیو دستاویزات کے ساتھ دنیا کے بڑے ترین پیلس عجائب گھروں میں سے ایک ہے۔



متعللقہ خبریں