کیا آپ جانتے ہیں ۔ 07

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 07

1355984
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 07

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دل کے بائی پاس کے طریقہ علاج کو ختم کرنے کی تکنیک ایک ترک سائنس دان نے متعارف کروائی؟

امریکہ میں مقیم ایک ترک سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر مہمت چلنگر اولو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  آپٹیکل ٹوموگرافی  کا طریقہ علاج متعارف کروایا۔ اس طریقے سے مریض کے جسم کی چیر پھاڑ کئے بغیر دل کی بند شریانوں  کو کھولا جا سکتا ہے۔ آپٹک ٹوموگرافی  کا آلہ شریانوں کے اندرونی حصے کو نہایت تفصیلی شکل میں دکھاتا ہے جس کی مدد سے  ہارٹ اٹیک کے خطرے کو قبل از وقت تشخیص کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر چلنگر اولو کی ایک اور دریافت نانو ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ ایک چِپ ہے۔ اس چِپ کو مریض کے بازو کے  سامنے کے حصے پر  کھال کے نیچے اور شریان کے اوپر رکھا جاتا ہے۔ اس طرح مریض کے فشارِ خون ، آکسیجن کی سطح، خون  میں شوگر کی مقدار  اور دل کی دھڑکن  کے بارے میں معلومات کو براہ راست ٹیلی فون پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

بیماریوں کی تشخیص اور علاج سے متعلق ان اہم دریافتوں  کے باوجود پروفیسر ڈاکٹر چلنگر اولو   بیمار ہونے سے پہلے صحت  کی حفاظت  کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ صحت کی حفاظت کے لئے سگریٹ اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کرنا،  کھانے میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کرنا اور ورزش اور مثبت طرزِ فکر جیسی عادات کو اپنانا ضروری ہے۔

 



متعللقہ خبریں