ترک پکوان46

کلیجی پلاو

1312223
ترک پکوان46

ترک کھانوں میں پلاو کو بنیادی اہمیت حاصل ہے  بالخصوص چاولوں سے بنے مختلف پلاو دور عثمانی سے اب تک  ترک دستر خوانوں کی جان  رہے ہیں۔   ترک  باورچی خانے  میں چاول چین سے متعارف ہوئے  مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان سے بنےکھانوں    کی مختلف اقسام سامنے آئیں   جو کہ عثمانی کھانوں   میں  انفرادیت کے حامل  رہے ۔

پلاو      کی ان اقسام میں گوشت، مچھلی،دالیں  اور سبزیوں کا استعمال کرتےہوئے انہیں مختلف ذائقہ بھی دیا گیا ۔ ان میں سے ایک کلیجی پلاو ہے    جو اپنی انفرادیت اور لذت  تاحال برقرار رکھےہوئے ہے ۔

 مکس پلاو بنانے کےلیے  اجزا کچھ یوں ہیں ۔

150 گرام  چھوٹے جانور کی کلیجی

ڈیڑھ گلاس چاول

1 عدد چھوٹی پیاز کتری ہوئی

2 چمچم چلغوزے چھلےہوئے

ڈھائی چمچ کالی کشمش

نصف چمچ گرم مصالحہ

نصف چمچ پسی دار چینی

ایک چوتھائی چمچ  پسی سیاہ مرچ

4 چمچ مکھن

ڈھائی گلاس گرم پانی

3 شاخیں ہرا دھنیا کٹا ہوا۔

نمک

 چاولوں  کو ایک  برترن میں  ڈالیں اور ان پر   گرم پانی اور نمک ڈال کر 30 منٹ تک  رکھ دیں۔ بعد میں  ان چا ولوں کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ،اب کلیجی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں  ، جبکہ کالی کشمش کو پانی میں  نصف گھنٹے تک بگھو کر رکھیں تاکہ وہ پھول جائیں۔ اب دو  چمچ مکھن   کو پتیلے میں گرم کریں  اور ان میں چلغوزے ڈال کر بھونیں ،اب ان میں کٹی پیاز  ڈال کر  چمچ ہلائیں اور جب گلابی  ہو  جائے تو اس میں کلیجی  ڈال کر  3 تا 4 منٹ تک بھونیں ۔اب  پتیلی میں  ڈھائی  گلاس  گرم پانی  اور باقی بچا مکھن ڈالیں  اور جب پانی ابلنے لگے تو اس میں  چاول،سیاہ مرچ،گرم مصالحہ،دار چینی اور کشمش ڈال کر  ڈھکن بند کر دیں  ۔ پہلے اسے درمیانی  آنچ پر   اور جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکی آنچ پر  پکائیں   ۔جب یہ ہک جائے تو اسے چولہے سے اتارلیں اور 15 تا 20 منٹ تک      دم پر چھوڑ دیں بعد میں اس پر ہرا دھنیا چھڑک کر تناول  فرمائیں

 



متعللقہ خبریں