کیا آپ جانتے ہیں ۔ 43

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 43

1307924
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 43

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی پہلی اسٹاک مارکیٹ ترکی کے ضلع کُتاہیا  کی تحصیل چاودار حصار  کے تاریخی شہر آئیزانوئی میں قائم کی گئی؟

آئیزانوئی ضلع کُتاہیا کے مرکز سے 58 کلو میٹر کے فاصلے پر تحصیل چاودار حصار میں واقع ایک تاریخی یونانی شہر ہے۔ اس شہر کو اپنی ثقافتی ساخت کی وجہ سے دوسرے ایفیس کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ آئیزانوئی کی دریافت 1824 میں ہوئی ۔ بہترین شکل میں محفوظ کئے گئے آرکیالوجک آثار پر مشتمل اس شہر میں 1970 سے لے کر اب تک کھدائی کا کام جاری ہے۔

اس تاریخی شہر  کی کھدائی میں شہر میں واقع  زیوس عبادت گاہ، 20 ہزار افراد کی صلاحیت والے تھئیٹر اور اس سے منسلک 13 ہزار 500 افراد پر مشتمل اسٹیڈئیم، دو حمام، ستونوں والی شاہراہیں، ایک بڑی نہر کے اوپر پانچ پُلوں جیسے لاتعداد  آثار منظر عام پر آئے ہیں۔ یہ آثار دنیا کے بہترین شکل میں محفوظ رہنے والے آثارِ قدیمہ ہیں۔ ان آثار قدیمہ میں سے ایک 1995 میں منظر عام پر آنے والی دنیا کی پہلی اسٹاک مارکیٹ کی عمارت ہے۔ تاریخی شہر کی عبادت گاہ کے اطراف میں 3000 ہزار سال قبل مسیح  کے رہائشی مقامات کے آثار  موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں