ترک پکوان 40

بیاہی شوربہ

1288351
ترک پکوان 40

ترکی میں شوربہ بنانے یہاں کے باورچی خانوں کی رویات ہے ۔گھروں میں  کسی بھی کھانے کا آغاز شوربے کے بغیر نہیں ہوتا جو کہ وسیلہ  صحت و شفا بھی ہے۔۔ حطیطیوں کی تاریخ  بھی بتاتی ہے کہ  اناطولیہ  میں  گندم، پیاز،چنوں اور دالوں کو گوشت کے ساتھ ملا کر شوربےکی شکل دی جاتی رہی ہے۔ قدیم یونان میں  بھی لوبیا اور مٹر سے شوربے بنائے جاتے رہے جبکہ عثمانیوں  کے ادوار مین  شاہی اور عوامی باورچی خانوں میں  ہر روز کم سے کم ایک بار شوربہ ضرور نوش فرمایا جاتا  جس  کی تیاری کےلیے مختلف  اجزا٫ استعمال کیے جاتے رہے جن میں بادام ،شاہ بلوط کا پھل، خوبانی وغیرہ  شامل تھے ۔  دور حاضر میں ان شوربہ جات  کا نام و نشان تو نہیں ملتا مگر  ایک ایسا شاہی شوربہ  ہے جو کہ آج تک   ترک باورچی  خانے کی جان بناہوا ہے   جسے بالخصوص شادی بیاہ کے موقع پر پکایا جاتا ہے۔ اسے بیاہی شوربہ کہا جاتا ہے جس میں چھوٹا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔ آئیے آج آپ کو اس کی ترکیب بتاتے ہیں۔

 

 نصف کلو چھوٹے جانور کی گردن

6 عد د گلاس پانی گوشت کو گلانے کےلیے

3 کحانے کے چمچ  مکھن

2 چمچ میدہ

نمک

3 عدد گلاس یخنی

3 گلاس پانی

نمک

سیاہ مرچ 

4 کھانے کے چمچ دہی

نصف عدد لیموں کا رس

1 عدد انڈے کی زردی

1 کھانے کا چمچ مکھن  اور پسی سرخ مرچ

 

  سب سے پہلے   6 گلاس پانی اور گوشت کو     ایک پتیلے میں ڈھکن بند کر  کے  ابالیں ۔جب پانی ابلنے لگے تو اس کی آنچ درمیانی کر دیں  اور پکنے کےلیے چھوڑ دیں۔ جب گوشت گل جائے  تو اسے چھاننی سے نکال کر الگ کر لیں اور  یخنی کو الگ کرلیں۔ جب گوشت ٹھنڈا ہو جائے تو اس ہڈیوں سے الگ کر تے ہوئے چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔

اب مکھن  اور میدے کو  ایک  پتیلے میں  بھونیں اور یخنی کے 3 گلاس اور 3 گلاس پانی  ڈال کر ہلکے ہلکے چمچ چلائیں اور  اس میں گوشت ڈال دیں۔

اب ایک برتن میں  دہی ،زردی اور لیموں کا رس ملائیں اب شوربے  سے ایک  ڈونگا  لے کر اس میں شامل کریں  اور باقی  شوربے  میں  آہستہ آہستہ  ملا کر چمچ ہلائیں۔ ۔اس کے بعد اس میں نمک ڈال کر پکنے دیں ۔

 اب ایک فرائی پین میں 1 چمچ مکھن  ،سرخ مرچ    گرم کریں  اوراس تڑکے کو  شوربے پر ڈال  کر نوش فرمائیں۔

 



متعللقہ خبریں