کیا آپ جانتے ہیں ۔ 37

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 37

1278347
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 37

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ترکی کا دارالحکومت  انقرہ وہ علاقہ ہے جہاں "گورڈئین گانٹھ" کی داستان پیش آئی؟

گورڈئین داستان  کا علاقہ انقرہ کی تحصیل پولات لی  کا  یاسی ٹیلہ ہے اور اس کا دور فریگیا تہذیب کا دور ہے۔

داستان کے مطابق گورڈئین گانٹھ  الجھی ہوئی رسی کا ایک ایسا ڈھیر تھاجس نے ایک بیل گاڑی کو ایک ستون کے ساتھ باندھ رکھا تھا۔ فریگیا کے لوگ اپنے لئے ایک بادشاہ کی تلاش میں تھے ، ایک کاہن نے لوگوں سے کہا کہ وہ، شہر میں پہلے داخلے ہونے والے بیل گاڑی والے کو بادشاہ اعلان کریں۔  اعلان کے بعد  جو پہلا بیل گاڑی والا شخص شہر میں داخل ہوا اس کا نام گورڈئیس تھا۔ گورڈئیس کو بادشاہ بنا دیا گیا اور اس کی بیل گاڑی کو عبادت گاہ میں نمائش کے لئے رکھ دیا گیا۔ کئی صدیوں کے بعد گورڈئیس  کی بیل گاڑی اس وجہ سے مشہور ہو گئی کہ اس کے ساتھ یہ پیشن گوئی وابستہ ہو گئی تھی کہ جو کوئی بھی اس گاڑی کی گانٹھ کھولے گا وہ ایشیاء کا دانا شخص ہو گا۔

اس گانٹھ کو 334 قبل مسیح میں اسکندر اعظم نے کھولنے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں ہوئی۔ اسکندر نے بے صبری کا مظاہرہ کیا، تلوار نیام سے کھینچی اور گانٹھ کو درمیان سے دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ اسکندر اعظم ایرانی سلطنت کا فاتح اور ایشیاء کا دانا بننے  کی طرف رواں دواں تھا لیکن محض 33 سال کی عمر میں اسے موت نے آ دبوچا۔ علماء اور داناوں نے اس کی ناگہانی موت  کا سبب گورڈئین گانٹھ کھولنے میں بے صبری کا نتیجہ قرار دیا۔

 



متعللقہ خبریں