کیا آپ جانتے ہیں ۔ 27

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 27

1235552
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 27

پروگرام " کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں "سٹ آ سلو" Cittaslow یعنی سلو سٹی  تحریک دنیا کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے اور ترکی سے بھی چند شہر اس تحریک کے رکن ہیں۔

سلو سٹی کی سوچ 1999 میں سامنے آئی اور اِس وقت یہ سوچ پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ ایک شہر کو   سلو سٹی کا عنوان دینے کے لئے اس شہر کا 70 مختلف شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔ شہر کو یہ عنوان دینے کے لئے لئے جانے والے جائزے میں ماحول، انفراسٹرکچر، شہری طرزِ حیات اور سیاحتی پالیسوں کے ساتھ ساتھ فنون،  سماجی ہم آہنگی اور مہمان نوازی جیسی پالیسیوں  کو بھی بنیاد بنایا جاتا ہے۔ صرف 50 ہزار  سے کم آبادی  والے شہر سلو سٹی نیٹ ورک  کی مکمل رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔ سلو سٹی نیٹ ورک کی طے کردہ شرائط کا ہدف ایک شہر  میں  قابل تجدید پرسکون زندگی  کو یقینی بنانا ہے۔

سِٹ آ سلو نیٹ ورک   کی رکنیت  کے لئے بین الاقوامی معیاروں کے مطابق   ایک شہر کا جائزہ لیا جاتا  ہے اور اگر شہر ضروری معیاروں پر پورا اترتا ہو تو اسے سِٹ آ سلو  کا گھونگھے کے لوگو والا پرچم لہرانے کا حق حاصل ہو جاتا ہے۔ ترکی کے ضلع ازمیر کی تحصیل سفر ِحصار  سلو سٹی کا عنوان حاصل کرنے والا پہلا شہر ہے۔ سفر حصار کو 2009 میں سِٹ آ سلو نیٹ ورک میں قبول کیا گیا اور اس کے بعد ضلع مُولا  کا شہر آق یاکا، ضلع اسپارتا کا اعیدر، ضلع چناق قلعے کا گیوک چے ادا، ضلع سینوپ کا گیرزے، ضلع بولو کا گیوئے نُک، ضلع شان لی عرفا کا حالفتی ، ضلع بولُو کا مُودرنو، ضلع اردُو کا پیرشمبے، ضلع آرتوین کا ینی پازار، ضلع مُولا کا کھوئے جیز اور بتلیس کا شہر آہلات "سلو سٹی" کا عنوان جیت چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں