ترک پکوان 21

طاس کباب

1210401
ترک پکوان 21

 آج  ہم  آپ کو      "طاس کباب"   بنانےکی ترکیب  بتا رہے ہیں  جسے عثمانی باورچی  خانے میں  کافی اہم مقام حاصل تھا ۔۔ترکی زبان میں طاس  پیتل    کی رکابی کو کہتے ہیں  جس میں یہ  کھانا بنتا ہے۔ دور حاضر میں  اب یہ  پکوان  ریستورانوں میں  پیتل  کے برتن  جبکہ  گھروں میں اسٹیل   کے پتیلے میں بھی بنایا  جاتا ہے ۔طاس کباب  بنانا آسان  بھی ہے  جس کے ساتھ آلو   کا بھرتہ اور ابلے چاول خوب جچتے ہیں۔

 طاس کباب بنانے کی ترکیب   کچھ یوں ہے ۔

 نصف کلو چھوٹا گوشت

  1. کھانے کا چمچ  تیل یا گھی
  2. کھانے کے چمچ
  3. کھانے کے چمچ مکھن
  4. 1 عدد چھوٹی پیاز کٹی ہوئی

1 عدد گاجر  کٹی ہوئی

  1. 3 عدد آلو کٹےہوئے
  2. 4 عدد لہسن
  3. 2 چھوٹے چمچ ٹماٹو پیسٹ
  4. 3 گلاس پانی
  5. نصف چمچ نمک
  6. سیاہ مرچ

 

طاس کباب بنانےکےلیے پہلے تیل یا گھی کوپتیلی میںگرم کریںپھر اس میں مکھن ڈال کرگوشت ڈالدیں ۔ درمیانی آنچ پر اب گوشت کو اس وقت تک پکائیں جب تکاس کا پانی نکل جائے۔بعد میں اس میںپیاز ڈال کربھونیںبعد میں اس میں لہسن ڈال دیں جب پیاز اور لہسن نرم پڑجائے تو اس میںٹماٹو پیسٹڈالیں اب اس میںگرم پانیکا اضافہ کریںاور آخر میںآلو ،گاجرکالی مرچ اور نمکڈالکر ہلکی آنچ پرآدھ گھنٹے تک پکنے دیں ۔

  •  

 

  •  

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں