ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 10

ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 10

1160527
ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 10

پروگرام" ترکی کے فلاحی ادارے " کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم چند ہفتوں سے بیرون ملک مقیم ترکوں اور ترک کمیونٹیوں کی ڈائریکٹریٹ YTB پر بات کر رہے ہیں۔ آج کے پروگرام میں ہم   YTB کے "ٹرکش وظائف" پروگرام پر بات کریں گے۔

ٹرکش وظائف: حکومتی تعاون کا حامل اور رقابت کی خصوصیت والا وظائف پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے دائرہ کار میں دنیا کے مختلف علاقوں سے کامیاب طالبعلموں کو وظائف دے کر ترکی   کی بہترین یونیورسٹیوں میں مکمل مدت کے یا مختصر مدت کے تعلیمی پروگراموں سے استفادے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

ٹرکش وظائف کا مقصد مستقبل کے لیڈروں کو پروان چڑھانا ہے،  ایسے رہنما کہ جو ممالک کے درمیان تعاون اور معاشروں کے درمیان مشترکہ طرز فکر کو تقویت دینے کے لئے خود کو   وقف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان رہنماوں پر مشتمل ایک اتحاد نیٹ ورک تشکیل دینا  بھی وظائف کے مقاصد میں شامل ہے۔

ٹرکش وظائف صرف اعلیٰ تعلیم کے ہر مرحلے پر بین الاقوامی طالبعلموں  کو صرف تعلیمی وظائف دینے تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان طالبعلموں کی یونیورسٹی  کے لئے تیاری اور داخلے کے مراحل کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

ٹرکش وظائف کے لئے درخواستوں کے ادوار کا اعلان  ٹرکش وظائف کی انٹر نیٹ سائٹ سے ترکی، عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، بوسنیائی، فارسی اور ہسپانوی زبانوں میں کیا جاتا ہے۔

اس وقت 16 ہزار سے زائد افراد کو وظائف فراہم کئے جا رہے ہیں علاوہ ازیں  اس تعداد میں ہر سال تقریباً  5 ہزار نئے وظائف کا اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں  سال کی درخواستوں کو دیکھا جائے تو 167 مختلف ممالک سے ایک لاکھ 45 ہزار 700 درخواستیں  بھیجی گئی ہیں جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

گریجوایشن، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم کے لئے مختص وظائف کے لئے ترک جمہوریتوں کے علاوہ غیر ملکی  شہری بھی درخواست دے سکتے ہیں اور یہ درخواستیں  یونیورسٹیوں میں داخلے کے مرحلے کا بھی احاطہ کرتی ہیں۔

درخواست دینے والے کو 12 یونیورسٹیوں یا پروگراموں میں سے کسی ایک کے انتخاب کا حق دیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں