کیا آپ جانتے ہیں ۔ 10

کیا آپ جانتے ہیں ۔ 10

1160529
کیا آپ جانتے ہیں ۔ 10

پروگرام " کیا آپ جانتے ہیں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ موجودہ دور میں کافی کلچر  کا حامل ملک آسٹریا  ،عثمانی فوج کے ویانا کا محاصرہ کرنے کے دوران پہلی دفعہ  ترک کافی سے متعارف ہوا۔

موجودہ دور میں آسٹریا میں کافی کلچر ایک بھر پور شکل میں دیکھنے میں آتا ہے لیکن آسٹریا کافی سے پہلی دفعہ ترک کافی کے ذریعے اور 1683 میں عثمانی فوج کے ویانا کا محاصرہ کرنے کے دوران متعارف ہوا۔ اصل میں ترک کافی کی شہرت ویانا کے محاصرے سے کچھ عرصہ پہلے یورپ میں پہنچ چکی تھی۔ تاریخ دانوں کے مطابق 1669 میں عثمانی سفیر خوش صحبت نکتہ دان سلیمان آغا اپنی رہائش گاہ پر  پیرس کی معتبر  شخصیات  کی میزبانی ترک کافی سے کرتے تھے اور اس دور میں سلیمان آغا کی ریذیڈینس  پر کافی کے لئے مدعو ہونا ایک انفرادیت اور عزت و احترام کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

17 ویں صدی اور اس کے بعد کے ادوار میں  ترک کافی صرف عثمانی محلات اور عوام  کے لئے ہی لازم و ملزوم  ہونے تک محدود نہیں رہی بلکہ ترک کافی کی لذت کو ایک دفعہ چکھنے والے غیر ملکی بھی  اس  کے ساتھ وابستہ ہوتے چلے گئے۔

الیگزینڈر ڈومس ، پئیر لوٹی، مولیرے ، وکٹر ہگو اور بیلزیک ترک کافی کی دلدادہ  معروف شخصیات میں سے چند ایک ہیں۔

 



متعللقہ خبریں