ترک پکوان 02

قیمہ بھرے بینگن

1130133
ترک پکوان 02

 ترک  کھانوں میں بینگن کافی رغبت سے کھایا جاتا ہے  ۔بینگن جس کا آبائی وطن ہندوستان ہے   ترک با ورچی خانے  میں   اپنا ایک منفرد اور اعلی مقام بنانے میں  کامیاب ہو چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترک دسترخوانوں پر  بینگن سے بنائے گئے  بے شمار پکوان  سجائے  جاتے ہیں۔ آج ہم آُ کو قیمہ بھرے بینگن بنانے   کی ترکیب بتائیں گے  جو کہ حسب خواہش  تندور   میں ،توے پر یا پتیلی میں  قیمے یا بغیر قیمے کے گرم  یا ٹھنڈےپکائے جا سکتےہیں۔

 

اس پروگرام میں   قیمہ بھرے بینگن بنانے کےلیے    ضروری اشیا نوٹ کر لیجیئے۔

 6 عدد چھوٹے بینگن

200 گرام قیمہ

2 عدد  درمیانی پیاز

3 عدد ٹماٹر

6 عدد ہری مرچیں

لہسن حسب ذائقہ

1 کھانے کا چمچ ٹماٹر  کا معجون

نصف پانی کا گلاس  تیل یا گھی

نمک، کالی مرچ   اور سرخ مرچ حسب ذائقہ

 

 سب سے پہلے بینگنوں کو   ڈنڈی سے نیچے کی جانب چیرا لگائیں  تاکہ ۔ادھ گھنٹے تک انہیں نمک والے پانی میں بھگوئیں رکھنے کے بعد  دھو کر  تیل یا گھی میں  تلیں ۔

  تلے ہوئے بینگنوں   کو  ٹھنڈا ہونے تک  کتری ہوئی پیاز اور لہسن کو            بھونیں اس کے بعد اس میں قیمہ ڈال کر اسے بھی بھون لیں تاکہ وہ  پک جائے۔ اس کے بعد اس میں  ٹماٹروں کے ٹخڑے ڈال کر نمک اور مصالحے  ڈال دیں اور 10 منٹ   تک ہلکی آنچ پر پکائیں  تاکہ ٹماٹر وں کا پانی خشک ہو جائے۔

  تلے ہوئے بینگنوں کو  ایک  طشتری میں  رکھیں   اور ان کے درمیان میں  چیرا لگاتے ہوئے   اس میں مصالحے والا قیمہ بھر دیں  اور اس پر ٹماٹر اور مرچ  کے لمبے ٹکڑے   رکھ دیں ۔

 علیحدہ سے  1  چمچ ٹماٹر  کا معجون  یعنی ٹماٹو پیسٹ   ڈیڑح کپ گرم پانی میں گھول کر بینگنوں پر ڈال دیں  اور طشتری کو  170 ڈگری پر اوون  میں   20 تا 25 منٹ تک پکائیں ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں