ترکی کے جدید دفاعی منصوبے - 08

ترکی میں   ماہ ستمبر کے دوران  دفاع، خلائی  ٹکنولوجی اور  شہری ہوا بازی کے شعبے میں    دو مختلف سرگرمیوں یا پروگراموں   کا اہتمام کیا گیا

1067661
ترکی کے  جدید دفاعی  منصوبے - 08

ترکی میں   ماہ ستمبر کے دوران  دفاع، خلائی  ٹکنولوجی اور  شہری ہوا بازی کے شعبے میں    دو مختلف سرگرمیوں یا پروگراموں   کا اہتمام کیا گیا ۔ پہلا پروگرام  20 تا 23 ستمبر 2018  میں استنبول میں  ترکی کے اہم منصوبوں میں سے تیسرے  ہوائی اڈے  میں منعقد  ہونے والا  ٹیکنو فیسٹ استنبول  پروگرام تھا جبکہ دوسرا پروگرام  27 تا 30 ستمبر 2018 کو  استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر منعقد ہونے والا  استنبول شو تھا ۔ پہلا پروگرام دراصل  ترکی   میں  تعمیر ہونے والے  نئے ہوائی اڈے پر  جبکہ  دوسرا پروگرام  پروازوں کے لیے بند کیے جانے والے اتاترک ہوائی اڈے پر منعقد کیے جانے کے باعث بڑی اہمیت کے حامل تھے۔   ترکی میں ایک ہفتے کے وقفے سے   اوپر تلے منعقد ہونے والے یہ دو اہم پروگرام  ترکی کے  خلائی ٹکنولوجی اور شہری ہوا بازی کے شعبے میں  ہونے والی ترقی کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ ان دونوں پروگراموں میں  ترک عوام اور خاص طور پر نوجوانوں نے  بڑی گہری دلچسپی لی۔

ترک حربی  امور یونین کے ٹریننگ ڈر ایکٹر   طارقان زنگین  کا ترکی کے جدید دفاعی منصوبوں پر جائزہ پیش خدمت  ہے۔

سامعین ۔شہری ہوابازی  اور  خلائی ٹکنولوجی  فیسٹویل  (ٹیکنو فیسٹ استنبول)  ترکی میں پہلی بار  منعقد ہوا۔ یہ فیسٹویل استنبول بلدیہ  اور ٹی -3 فاؤنڈیشن  کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ فیسٹویل کے افتتاح  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے   ٹی -3  فاونڈیشن  کے متولی   وفد  کے چئیرمین  بائراکتار   نے کہا کہ " آج کا دن ایک خاندان کی جانب سے دیکھے جانے والے خواب  کے حقیقت میں بدلنے کا دن ہے ،  آج کا دن   ملی ٹکنولوجی  کو اختیار کرنے  اور لاکھوں نوجوانوں  کے آپس میں شئیر کردہ ویژن کا دن ہے ،  آج کا دن  اس سفر   میں  تنہا نہیں بلکہ    سب کے شریک ہونے کا دن ہے۔"

ٹی۔3 فاؤنڈیشن کے قیام  کا مقصد،قومی ٹیکنالوجی وظیفہ پروگرام   کے ذریعے وظائف اور ٹیکنالوجی ٹیموں کے پروگرام  کے دائرہ کار میں جامعات کی  ٹیکنالوجی ٹیموں کو سازو سامان ، بنیادی  ڈھانچے اور تیکنیکی معاملات میں مشاورت فراہم کرنا ہے۔  اس انجمن کے اہم ترین اہداف میں سے ایک سن 2023 تک  کثیر تعداد میں ٹیکنالوجی ٹیموں اور  اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے تعاون کرنا ہے۔

ٹیکنو فیسٹ مقابلے

بھاری تعداد میں  ٹیکنالوجی آلات اور مصنوعات کی  نمائش کیے جانے والے اس میلے  کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں لگائی گئی تھی۔ ہوا بازی، خلائی و ٹیکنالوجی معاملات میں ملک گیر دلچسپی کو بیدا ر کرنا اور اس حوالے سے نوجوانوں میں شعور پیدا کرنے  کے زیر ِ مقصد منعقدہ فیسٹیول  میں 4 دنوں میں ریکارڈ سطح کی شراکت  ہوئی، محض 4 دنوں میں 5 لاکھ 50 ہزار افراد نے اس میلے کی سیر کی۔ وزارت برائے نوجوانان و کھیل  نے 42 اضلاع سے 10 ہزار نوجوانوں کی فیسٹیول میں شرکت کو ممکن  بنایا۔  14 مختلف  کیٹیگری میں ٹیکنالوجی  مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں  میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔   مڈل اسکول، ہائی اسکول، یونیورسٹی کی سطح پر بنی نو انسانوں کے فائدے کے لیے ٹیکنالوجی مقابلے منعقد ہوئے۔ ہائی اسکولوں اور  یونیورسٹیوں کی  سطح پر ڈراؤنز مقابلہ، روبوٹک  فتح 1453 مقابلہ،  راکٹ مقابلہ ، مصنوعی ذہانت مقابلہ اور دفاعی آلات کے دیگر شعبہ جات میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر ماڈل  سیٹ لائٹ مقابلہ، بلا انسان کے طیاروں کے مقابلے بھی اس کا حصہ تھے۔  ان ٹیکنالوجی مقابلوں میں 750 سے زائد ٹیموں، دو ہزار سے زائد   نوجوانوں نے انفرادی طور پر حصہ لیا اور اہم سطح کی کامیابیوں اور ہنروں کا مظاہرہ کیا۔

ملکی   ٹیکنالوجی کی  حامل   اس   اہم نمائش میں   ترک نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی  ملا      جس کے  نتیجے میں  جدید ٹیکنالوجی   میں ترک  پیشہ ور ماہرین      کی دلچسپی   کا بھرپور مظاہرہ ہوا۔

  اس نمائش  میں ہوا بازی کے شعبے میں  ملکی  طور پر تیار کردہ  مصنوعات بھی شامل تھیں۔ان مصنوعات میں  ترک اسٹارز، سولو ترک، 129 اطاق ہیلی کاپٹر، ٹی بی ٹو مسلح ڈرون اور دیگر جدید   دفاعی ساز سامان  ،فضائی کرتبوں اور لڑاکا طیاروں     کے دل ہلا دینے والے  مظاہروں   کو  زائرین کی  توجہ حاصل   رہی ۔ علاوہ ازیں  اس نمائش میں  ڈرون   اڑانے کے مقابلے، ہیک استنبول ،سائبر حملوں سے بچاو کے   پروگرام، ٹیک آف  کی تربیت  اور دیگر   تفریحات بھی شامل تھیں۔ٹرکش ائیر لائنز کی طرف سے بھی  چھاتہ برادری  کے مظاہرے، سیمولیشن   پروگرامز،ٹیکنالوجی اور   تربیتی ورک شاپس  جیسے مشاغل بھی زائرین   کی توجہ  حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

نمائش میں  ترک  لڑاکا  طیورے بھی رکھے گئے تھے  جن میں  انکا، قومی متحارب طیارہ، ٹی 625 ہیلی کاپٹر،گوک ترک  2 مواصلاتی سیارہ ، تربیتی طیارہ حُر جیٹ  اور نئی نسل   کا   تربیتی طیارہ  حُر قوش قاور اطاق ہیلی کاپٹر بھی   شامل تھے ۔ نمائش    میں شامل  ملک و غیر ملکی مقررین    نے شعبہ ٹیکنا لوجی      میں جدت پسندی  اور در پیش ضروریات  پر سیمینار    وں  کا بھی انعقاد کیا ۔

صدر رجب طیب ا   یردوان کے    اہم پیغامات

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنی اہلیہ امینہ ایردوان کے ہمراہ 22 ستمبر بروز ہفتے کو ٹیکنوفیسٹ  کا دورہ کیا۔ ٹیکنو فیسٹ  کے دائرہ کار میں منعقدہ  مقابلوں میں درجات حاصل کرنے والوں کو صدر رجب طیب ایردوان نے انعامات دئیے اور تقریب سے خطاب میں دفاعی صنعت اور ٹیکنالوجی  کے شعبوں میں ضروری کاموں کے بارے میں اہم پیغامات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ روزمرّہ دنیا میں حقیقی معنوں میں آزادی کی اوّلین شرط ٹیکنالوجی کو ڈیزائن کرنا، تیار کرنا اور برآمد کرنا ہے۔ ہر جدت کی طرح ٹیکنالوجی میں ترقی کا پہلا قدم بھی  تخیّل ہے۔ افق سے پار کے وہ اہداف  کہ جنہیں ہم 'سرخ سیب' کے نام سے  یاد کرتے ہیں وہ سب جدت اختیار کر چکے ہیں۔ جس دور میں بھی  ہم نے تخیل کو چھوڑا ہے اسی دور میں ہم پیچھے رہنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہماری  حکومت نے بھی ترکی کو جو کچھ بھی دیا ہے سب تخیل کے پیچھے بھاگ کر دیا ہے۔ روز مرّہ زندگی میں سکیورٹی کا تصور بڑے پیمانے پر تبدیل ہو گیا ہے۔ اس دور میں اگر آپ اپنے جسمانی  تحفظ کو سائبر سکیورٹی  کے ساتھ ڈیجیٹل صنعت کے ساتھ اور مقامی سوفٹ وئیر کے ساتھ مضبوط نہیں بناتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ خود کو فریب دے رہے ہیں۔ ہم قومی ٹیکنالوجی  کے لئے کئے جانے والے تمام  کاموں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ہم اپنے نوجوانوں کے افق کو وسعت دینے کے معاملے میں پُرعزم ہیں۔ حالیہ سالوں میں جتنے بھی حالات کا ہمیں سامنا ہوا ہے انہوں نے ہم پر آزادی اور ٹیکنالوجی اور خاص طور پر دفاعی صنعت  کے درمیان تعلق کو بار بار آشکار کیا ہے۔ ہم مقامی ٹیکنالوجی اور اس شعبے میں قومی ترقی کے ذریعے اپنی آزادی کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔ اپنے ان الفاظ کے ساتھ صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیکنالوجی کے میدان  میں ترکی کی کاروائیوں کی ملکی بقا کے لئے اہمیت پر ایک دفعہ پھر زور دیا ہے۔

ترک حربی  امور یونین کے شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر طارقان زینگین  کا موضوع سے متعلق تجزئیہ آپ نے سماعت فرمایا۔

 



متعللقہ خبریں