عالمی معیشت50

وزیر محنت کی نئی پالیسی

877303
عالمی معیشت50

گزشتہ دنوں   وزیر محنت و سماجی بہبود  جولیدہ  سری ایر اولو  نے   وقتی ملازمین   کو سرکاری  درجہ دینے  سے متعلق  بعض اصلاحات کا اعلان کیا  اور اشارہ دیا کہ ان  ملازمین  کو جلد یہ سرکاری درجہ دینے کےلیے حکومت سنجیدگی سے  کام  کر رہی ہے ۔ اس اعلان کے بعد امید ہے کہ  کئی سالوں سے وقتی  ملازمین    کو در پیش معاشی مشکلات کا  خاتمہ  ہو سکے گا۔  پرانے  وقتوں میں   یہ ہوتا تھا کہ  سرکاری اور  نجی ادارے  اپنے منصوبوں  کے بعض حصوں  کی تکمیل کےلیے  دیگر کمپنیوں  سے رجوع  کرتےہوئے  وقتی  افرادی قوت یعنی ٹھیکے پر مزدور  حاصل  کرتے تھے  جن    کی تنخواہوں ،کھانے پینے اور رہائش وغیرہ کا انتظام  متعلقہ کمپنیوں کے ذمے ہوتا تھا ۔ ان مزدوروں  کو  سرکاری  مزدوروں کا درجہ دینے میں   بعض قانونی  رکاوٹیں حائل تھیں  جن کا اب  اس اعلان کے بعد  خاتمہ  ممکن ہو سکے گا۔

 ان اصلاحات  کے نتیجے میں   ساڑھے 8 لاکھ وقتی  مزدورں کو سرکاری درجہ حاصل ہو سکے گا  جنہیں    عمر ،تعلیم اور دیگر ضروری  خصوصیات سے  مبرا   سرکاری ملازمت دی جا سکے گی ۔

  دوسری جانب بعض دیر محکمہ جات  کے انتظامی امور میں بھی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں  جس کے نتیجے میں  بلدیات اور  ضلعی محکموں  میں  کام کرنے والے وقتی مزدوروں کو نجی کمپنیوں سے     سرکار ی  محکموں میں مستقل ملازمتیں دی جا سکیں گی ۔

 دیگر جانب   وزیراعظم بن علی یلدرم  کےمطابق ، مستقبل میں  ریل سیکٹر   کی اعانت کے لیے 250 ارب ترک لیرے یعنی 70 ارب ڈالرز کے ترغیباتی  پیکیجز کا اعلان  کیا جائے گا جس کی بدولت امید ہے کہ 6 لاکھ افراد کو روزگار کے نئے مواقع نصیب  آئیں گے۔

مزید برآں  ایک دیگر منصوبے کے تحت  سرکاری اخراجات میں کمی اور بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات  لیے جائیں گے ۔

نتیجتاً  ترقی پذیر ممالک کے ریل سیکٹرز اور افرادی قوت کی منڈیاں  ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ حساس ہوتی ہیں جس کےلیے  اقتصادی پالیسی ساز  مختلف ذرائع کو  بروئے کار لاتے ہوئے  زر منڈیوں   کی مدد کرتےہوئے  ملکی معیشت  کو  آگے بڑھانے میں معاون بنتے ہیں  یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے  عالمی  معیشت پر    ڈالر کا غلبہ  طاری نظر آرہا ہے جس  کا اثر بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر  پڑ رہا ہے   ۔ ترکی نے اس  کے دس باب کےلیے  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ایک  اجلاس طلب کیا  جس میں لیے جانے والے  فیصلوں کا اعلان وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  بذات خود کیا ۔ ان فیصلوں کی مد میں  ریل سیکٹر کو  250 ارب ترک لیرے یعنی 70 ارب ڈالرز کے ترغیباتی پیکیجز سے متعارف کروایا جائے گا  جن کی مدد سے 6 لاکھ نئی آسامیاں پیدا ہونگی جس سے ملکی بے روزگاری میں کمی  اور  ترک معیشت میں مزید استحکام   پیدا ہوگا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں