کھیلوں کی دنیا 39

ٹینس کی خبریں

830148
کھیلوں کی دنیا 39

سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور سپین کے رافیل نڈال کی جوڑی نے لیور ٹینس کپ کا پہلی بار ڈبلز مقابلہ جیت لیا  ہے ۔دونوں کھلاڑی یورپ کی نمائندگی کر رہے تھے ۔

 انہوں نے ٹیم ورلڈمیں شامل امریکہ کے سام قیوری اور جیک سوک کو سخت مقابلے کے بعد چھ چار ‘ایک چھ اور دس پانچ سے شکست دی ۔

سوئس سٹار راجر فیڈرر نے سپر ٹائی بریکر پر نک کریگوئس کے خلاف فتح سمیٹ کر ٹیم کو15-9کی ناقابل شکست برتری دلا دی، تیسرے اور اختتامی دن کی شروعات پر یورپ کی ٹیم کو مقابلوں میں9-3کی برتری حاصل تھی۔

تاہم ابتدائی دو میچز کے بعد ورلڈ ٹیم کا سکور9-12ء ہوگیا، اس میں جون اسنر نے رافیل نڈال کو 7-6,7-5 (7/1) سے مات دی، تاہم راجر فیڈرر نے ورلڈ ٹیم کے نک کریگوئس کو بھرپور مقابلے میں7-6,4-6 (8/6) اور 11-9سے مات دے کر فیصلہ کن ڈبلز کی نوبت نہیں آنے دی۔

 

راجر فیڈرر نے میچ کے اختتام پر کہا کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے حریف ر ہے ہیں مگر آج ایک ساتھ میچ جیت کر بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ اس مقابلے  کے بعد ہم پھر سے حریف بن جائیں گے ۔

 آج کا دن خاص ہے ۔ شائقین کیلئے بھی یہ مقابلہ بڑا دلچسپ رہا ۔

 رافیل نڈال نے کہا کہ یہ لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے ۔

میں بھی کچھ ایسا چاہتا تھا کہ ہم ایک ساتھ کھیلیں اور وہ موقع مل گیا ہے ۔

 اس میچ کو زندگی بھر نہیں بھول سکوں گا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں یورپ کی نمائندگی راجر فیڈرر، رافیل نڈال، مارن کلک، ٹوماس بریڈیچ، ڈومنیک تھیم، الیگزنیڈرز یوریف اور کپتان بورن برگ نے کی، ناکام سائیڈ میں جیک سوک، نک کریگوئس، جون اسنر، سام کیورے، فرانسز ٹیافوئے، ڈینس شیپا لوف اور نان پلیئنگ کپتان جون میکنرو شامل رہے۔

اسپین کے موٹر سائیکل ٹریک پر زبرست مقابلہ ہوا۔

 ایراگون موٹو جی پی کے ایونٹ میں دنیا بھر کے رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے۔ خطرناک موڑ کاٹنے کی مہارت اور تیز رفتاری پر مکمل کنٹرول کی وجہ سے میزبان ملک کے مارک مارکوئز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مقررہ لیپس کا فاصلہ بیالیس منٹ صفر چھ اعشاریہ آٹھ ایک چھ سیکنڈ میں طے کر کے مارکوئز چیمپئن بنے۔

انہوں نے سیزن کا پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اُنہی کے ہم وطن موٹر سائیکلسٹ ڈینی پیڈروسا معمولی فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

تیسرے اور چوتھے نمبر کی پوزیشن بھی  ہسپانوی  ڈرائیورز کو ملی۔

 میزبان ملک کے رائیڈرز کی زبردست  کارکردگی  نے تماشائیوں کے دل جیت لیے۔

 آذربائیجان اور جارجیا   کے مشترکہ طور پر منعقدہ  خواتین  والی بال  مقابلوں   میں ترکی کی قومی ٹیم کو  روس،بلغاریہ  اور یوکرین کے ساتھ  گروپ سی میں  شامل کیا گیا ہے ۔

 فینیر باھچے دوعوش  باسکٹ بال  ٹیم  نے  زادار کپ کے فائنل میں  سی ایس  کے اے  ماسکو کو 72 کے مقابلے میں  76 پوائنٹس سے ہرا دیا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں