کھیلوں کی دنیا 35

ٹینس کورٹس اور کھلاڑی

796729
کھیلوں کی دنیا 35

ٹینس کے میدان میں اس سال   یوکوویچ ،وارینکا اور مرے  کے  بعد اب   نیشی کوری  بھی کورٹس سے دور رہیں گے۔

اینڈی مرے    کی ٹانگ زخمی ہے  جن کا علاج اس وقت نیو یارک میں ہو رہا ہے۔ مرے  کا کہنا ہے کہ  وہ فی الحال 28 اگست سے شروع ہونے والے امریکن اوپن  میں حصہ لیں  گے تاکہ اپنے پوائنٹس کا دفاع کر سکیں۔

 راجرز کپ  میں  راجر فیڈریر  نے  زیوررو  کو سن سینیٹی ماسٹرز میں اور رافیل نادال نے   کری گیوسا کو کوارٹر فائنل میں ہرایا  ۔ اب  شائقین کی نظریں  گرانڈ سلام  امریکن اوپن  کی طرف ہیں   جس میں فیڈریر  اور نادال کا مقابلہ  یوکوویچ ، وارینکا یا  نیشی کوری  سے نہیں ہوگا۔

 15 ماہ کی  مانع ادویات کے استعمال پر سزا کے بعد کورٹس میں واپس آنے   والی ماریا شرا پووا  امریکن اوپن  میں کھیلیں گی ۔ شرا پووا نے سن 2015 میں  ٹینس کو خیر باد کہنے کا اعلان  کیا تھا مگر لگتاہے کہ   اس کھیل سے ان کا عشق وابستہ ہے  اور وہ   اب واپس آنے کا پورا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹینس  کھیلنے میں مجھے لطف آتا ہے اور وہ میرا جنون ہے ۔

 گولف    میں بھی اسکینڈلز سامنے آتے رہے ہیں جن میں  سب سے  نمایاں  نام  ٹائگر ووڈز کا ہے  جنہوں نے  14 بار عالمی  چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے اب کی بار انہیں  شراب نوشی اور منشیات کے استعمال  پر  حراست میں لیا گیا ۔اُن کے خون کے تجزیئے میں  5 قسم کے مختلف  ممنوعہ مادے پائے گئے۔

 عالمی ریلی چیمپیئن شپ کے 10 ویں مرحلے  میں جیت اوٹ ٹاناک کو حاصل ہوئی  جس کا انعقاد  جرمنی میں ہوا ۔

311٫22 کلومیٹر طویل اس دوڑ  کو انہوں نے 2 گھنٹے 57 منٹ اور 31٫7 سیکنڈز میں مکمل کیا   اور سیزن کے فاتح قرار پائے۔

اس مرحلے میں  بالترتیب  پوائنٹس کچھ اس طرح سےہیں۔

سیبیستیان اوگیر   کو 197 ، تھیئری  نوویل  کو 160 ،اوٹ ٹاناک کو 144 ،یاری  ماٹی لاٹوالا کو 122 اور ڈینیئل  سورڈو کو 89 پوائنٹس  حاصل ہوئے ہیں۔

اب اس دوڑ کا 11 واں مرحلہ  5 تا 8 اکتوبر کو  اسپین میں ہوگا۔

  عالمی سپر اسپورٹس   کا 8 واں مرحلہ  جرمنی کے قصبے  کلیٹ ویٹز میں  ہوا جہاں 4225 میٹر طویل سڑک  پر  ہونے  والی دوڑ 19  چکروں میں شریڈن  موریس نے  جیتی  جس میں دوسرانمبر ترک  موٹر سائیکل سوار  کنعان  سوفو اولو  او کا تھا ۔

اس دوڑ میں ماہیاس کو  سوفو اولو سے مشکل مقابلے   کا سامنا کرنا  ہوگا۔

 یاد رہے کہ ترک  ایتھلیٹ رامیل  گولیئف   نے لندن  ایتھلیٹکس    کی 200 میٹر کی دوڑ میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا  جس کے بعد  اب انہوں نے  برمنگھم   ڈائمنڈ  لیگ  کی 200میٹر دوڑ میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔

 گولیئف کا کہنا ہے کہ ان کی  کوشش رہے گی  کہ وہ اس سال    کی 14 دوڑوں میں اپنی سبقت  برقرار رکھیں گے۔

 

 

 


ٹیگز: #کھیل , #ٹینس

متعللقہ خبریں