پاکستان ڈائری - 32

اگست پاکستان کی ٓازادی کا مہینہ ۲۱۰۷ میں پاکستان کے قیام کو ستر سال مکمل ہوگیے ہیں ۔پاکستان بہت سی قربانیوں اور جہدوجہد کے بعد معرض وجود میں ٓایا۔زندہ قومیں اپنے تہوار بہت جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں

790510
پاکستان ڈائری - 32

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے

 وہ فصل گل جسے اندیشہ زاول نا ہو

اگست پاکستان کی ٓازادی کا مہینہ ۲۱۰۷ میں پاکستان کے قیام کو ستر سال مکمل ہوگیے ہیں ۔پاکستان بہت سی قربانیوں اور جہدوجہد کے بعد معرض وجود میں ٓایا۔زندہ قومیں اپنے تہوار بہت جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں۔۷۰ ویں یوم ٓازادی کی شروعات نماز فجر کے بعد ملکی ترقی اور سلامتی کی دعاوں سے کیا گیا وفاقی دارلحکومت میں ۳۱ اور صوبایی دارالحکومتوں میں ۲۱ ۲۱ توپوں کی سلامی کے ساتھ دن کا ٓاغاز ہوا۔

یوم ٓازادی کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کے تحت اسلام ٓاباد میں تاریخ کےسب سے بڑے اییر شو کا انعقاد کیا۔فاطمہ جناح پارک ایف ناین میں عوام کو شرکت کی عام دعوت دی گئ۔ تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین اور ایئر چیف مارشل سہیل امان،وزیر دفاع ، سفارت کاروں کی بڑی تعداد اور سول و عسکری حکام نے بطور خاص شرکت کی۔

اییر شو میں پاکستان اییر فورس کے طیاروں کے ساتھ ساتھ سعودیہ عرب کے طیاروں سعودی ہاکس نے شایقین سے خوب داد سمیٹی۔طیاروں نے مختلف فارمیشنز بنایں اور فضا میں رنگ بکھیر دیے۔ناظرین اور حاضرین اس وقت ورطہ حیرت میں ٓاگئے جب دو طیاروں نے دل کی فارمیشن بنایی اور تیسرا طیارہ اس میں سے تیر کی طرح گزرا تمام ہی شایقن بہت دیر تک پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے رہے۔سعودی طیاروں نے صدر پاکستان ممنون حسین کو سلامی بھی پیش کی۔

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر 

تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر

جے ایف سیون ٹین تھںڈر اور ایف سولہ طیاروں نے فضایی کرتب دیکھایے اور ٓاسمان پر بلند ہوکر شعلے نکالے۔حاضرین طیاروں کی نچلی پرواز اور گھن گھرج سے بہت مرعوب نظر ٓایے اور پایلٹس کو ان کی مہارت پر تالیاں بجا کر داد دیتے رہے۔ پاک فوج نیوی اور اییر فورس کے جوانوں نے فری فال کیا اور پرچم کے ساتھ زمین پر اترنے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ترک ایر فورس کی مشہور ایروبیٹک ٹیم نے بھی شرکت کی سولو ترک نے شایقن سے خوب داد سمیٹی۔حاضرین پاکستان زندہ باد ترکی زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔پاکستان کےایم ٓایی ۱۷ ،میراج طیارے، اگستا ،پیوما بھی فضایی مظاہرے میں شامل تھے۔

جھپٹنا پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا

لہو گرم رکھںے کا ہے ایک بہانہ

پایلٹس نے جہازوں کو افق پر۳۶۰ کے زوایے پر شہر کے گرد گھمایا ایک موقعے پر جنگی طیاروں نے الٹ کر پروازیں کی تو شایقن میں بیٹھے بزرگ شہریوں نے شاہینوں کی سلامتی کی بہت دعاییں کی اور کامیاب مظاہرے کے بعد انہیں خوب داد دی ۔چھوٹے بچے طیاروں کے رنگوں سے بہت متاثر نظر ٓایے خوب تالیاں اور باجے بجا کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

صدر مملکت ممنون حسین سے تقریب سے خطاب کرتے ہویے کہا ٓاج کا دن ہمیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ہمیں اس عزم کا یاد رکھنا ہے کہ مادر وطن کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔فضایی مظاہرہ پاک فضاییہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کا عکاس ہے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہویے اییرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ جس وقت پاکستان کا قیام عمل میں ٓایا تو پی اے ایف کے پاس دو جہاز بھی نہیں تھے ٓاج جے ایف تھنڈر کی صورت میں ہمارے پاس بہترین لڑاکا طیارے موجود ہیں یہ ہمارا حق ہے اپنے جہازوں اور سپاہیوں کو فخر سے دیکھیں۔انہوں نے کہا دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے میں پاک فضاییہ کی گراں قدر خدمات رہی ہیں ہمارے پایلٹس کی کمال مہارت کی وجہ سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ ہوگیں۔

فضایی کرتب کو ریکارڈ کرنے کے لیے اسلام ٓباد کے شہریوں کی بڑی تعداد کیمرے اور موبایل ساتھ لایے تھے اورجوکہ وہ بعدازاں سماجی رابطوں کی سایٹس پر شئیر کرتے رہے۔تقریب دیکھنے کے لیے ایف ناین پارک کے اطراف میں بہت رش تھا بہت اسے افراد نے اپنے گھروں کی چھتوں اور ایف ٹن مرکز سے فضایی کرتب دیکھے۔بہت سے شہری سبز اور سفید کپڑوں میں ملبوس تھے اور بچوں نے اپنے چہروں پر پاکستانی جھنڈا پینٹ کررکھا تھا۔ ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور ملی نغموں کی گونج نے جشن ٓازادی کا مزہ دوبالا کردیا۔



متعللقہ خبریں