پاکستان ڈائری - 28

پاکستان ڈائری میں اس بار ملاقات کریں معروف صحافی واینکر نازیہ میمن سےوہ بی بی سی لندن کےساتھ وابستہ ہیں اور سماء ٹی وی کی ویب سائٹ کے لئے بھی لکھتی ہیں

776332
پاکستان ڈائری - 28

پاکستان ڈائری میں اس بار ملاقات کریں معروف صحافی واینکر نازیہ میمن سےوہ بی بی سی لندن کےساتھ وابستہ ہیں اور سماء ٹی وی کی ویب سائٹ کے لئے بھی لکھتی ہیں۔

 نازیہ میمن سہیون شریف سندھ میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم بھی وہاں حاصل کی ۔وہ سہیون کی معروف فیملی سے تعلق رکھتی ہیں ۔محمد یعقوب میمن ان کے والد پی پی پی کے ضلعی صدر رہے۔والدہ کراچی سے تعلق رکھتی ہیں ۔ان کا گھرانہ سیاسی اور سماجی خدمات کی وجہ سے دادو میں بہت جانا جاتا ہے۔نازیہ میمن نے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو سے ایم بی بی ایس مکمل کیا۔

نازیہ اپنے دور طالب علمی کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ زمانہ طالب علمی میں وہ اپنے اساتذہ کی چہیتی تھیں ۔انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔کھیلوں میں متعدد ایوارڈ جیتے۔تقاریر اور کوئز کے بھی بہت سے مقابلوں میں انعامات اپنے نام کئے  ۔عید میلادنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت خوانی بھی کی ۔

وہ کہتی ہیں میرے بابا کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں اس لئے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ورنہ میں سی ایس ایس کرنا چاہتی تھی ۔میں رات کو دیر تک پڑھتی اکثر پڑھتے پڑھتے میز پر سر رکھ کر سو جاتی بابا رات گئے تک سیاسی سرگرمیوں سے فارغ ہوکر آتے تو مجھے  پیار سے جاگتے اور کہتے پڑھائی کے ساتھ ساتھ آرام بھی بہت ضروری ہے۔اب وہ دنیا میں نہیں ہیں ان کی کمی ہر پل محسوس ہوتی ہے۔ بچپن اور دور طالب علمی کی یادیں میرے لئے سرمایہ ہیں ۔

نازیہ میمن کہتی ہیں میرے والدین نے ہمیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی۔خاص طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر عمل پرضرور دیا ۔میری والدہ نے ہم بہنوں کو گھر داری سیکھائی میں پروفیشنل خاتون ہوں لیکن مجھے گھر کے کام اور کھانا بننا بھی آتا ہے۔بیکنگ تو میں بہت عمدہ کرلیتی ہوں۔

 

والد کے انتقال کے بعد میری بہن رخسانہ میمن نے ہمیں دنیا میں جینے کا طریقہ سیکھایا انہوں نے والد کی کمی کا خلا پورا کیا۔وہ بھی سیاسی اور سماجی خدمات کے باعث جانی جاتی ہیں ۔باجی اور بابا دونوں ہی جیالےرہے۔

اپنےجرنلزم کرئیر کے بارے میں نازیہ میمن کہتی ہیں کہ میڈیکل تعلیم کے دوران ہی میں نے آرٹیکل لکھنا شروع کر دیے تھے۔آرٹیکل نیوز پیپر میں شائع ہوئے بہت پذیرائی ملی۔2002 میں پرائیوٹ ٹی وی چینلز سامنے آئے تو سب نے مجھے کہا سندھ کی طرف سے مثبت نمائندگی ٹی وی پر ہونی چاہئے ۔

میری بہن نے مجھے سپورٹ کیا اور میں نے ٹی وی چینل کے ٹی این جوائن کرلیا۔عورت کے نام سے پروگرام کا آغاز کیا۔ الیکشن کوریج اور ٹرانسمیشن کی بعد ازاں میں نیوز کے لئے دبئی چلی گئ ۔

سندھ کی نمائندگی کرنا میرے لئے باعث فخر رہا میں نے سندھی زبان میں طویل عرصہ خبریں پڑھی ۔اسکے ساتھ خود کو گروم بھی کیا اور تنقید کا بھی سامنا ڈٹ کرکیا۔ مہتاب اکبر راشدی نے خصوصی شفقت دی ان کی طرف سے داد و تحسین ملنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات تھی۔

نازیہ کہتی ہیں خبریں پڑھنا یہ نہیں کہ تیار ہوئے اور ٹی وی پرلائیو ہوگئے نہیں نیوز اینکر کی پاکستان اورعالمی امور پر مکمل گرفت ہونی چاہیے۔انہیں مطالعہ کرنے کی عادت ہونی چاہے ۔نازیہ کو کے ٹی این میں تین بار بیسٹ نیوز کاسٹر کا ایوارڈ ملا، آرٹ کونسل کلچرل ایوارڈ ، سندھ رانی بے نظیر ایوارڈ اور سرسید گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

نازیہ میمن نے دبئی اور بینکاک سے خبریں پڑھی اس کے بعد پاکستان واپسی ہوئی وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں دو بچے ہیں۔2012 میں ایک سال مارننگ شو کیا اور کے ٹی این کے ساتھ ایوننگ شو بھی کیا جس میں اہم شخصیات کے انٹرویو لیے۔امریکہ میں بھی صحافتی تجربہ حاصل کیا اور وہ اب لندن میں رہائش پذیر ہیں ۔

نازیہ کہتی ہیں شروع میں گھر اور بچے فوکس رہے اسکے بعد بچے تھوڑے بڑے ہوگئے اور سکول جانے لگے تو میں نے بی بی سی بطور پروڈیوسر جوائن کرلیا۔

سیربین پروگرام کی بھی پروڈیوسر رہیں ۔ آن لائن اور ریڈیو کے لئے بھی کام کیا ۔نازیہ کہتی ہیں کہ بی بی سی کے ساتھ کام کرنا بہت خوشگوار رہا ۔جرنلزم میں بریو ویمن آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی ملا۔

وہ کہتی ہیں مجھے لگتا ہے ابھی کچھ نہیں کیا بہت کچھ کرنا ہے ۔میں لندن میں ہوں لیکن پاکستان کو بہت مس کرتی ہوں میرا ارادہ ہے کہ میں پاکستان واپس آکر میڈیا جوائن کرلوں ۔

نازیہ میمن کہتی ہیں آجکل میں سماء ٹی وی کے لئے مضامین لکھ رہی میرے موضوع پاکستانی اور عالمی سیاست ہیں ۔اس کے ساتھ صوفی ازم بھی میرا پسندیدہ موضوع ہے۔فارغ اوقات میں ایکسائز اور یوگا کرتی ہوں ۔وقت ملے تو موسیقی ضرور سنتی ہوں صوفی میوزک غزلیات اور پرانے گانے پسندیدہ ہیں ۔عابدہ پروین، ،نصرت فتح علی خان اور جگجیت سنگھ میرے فیورٹ ہیں ۔مطالعہ باقاعدگی سے کرتی ہوں اور معروف شخصیات کی سوانح عمری پڑھنا اور شاعری زیادہ پسند ہیں ۔قائد اعظم کے زندگی اور افکار کا بخوبی جائزہ لیا۔

نازیہ کہتی ہیں زندگی اور وقت بہت قیمتی ہے دوسروں کو دیکھ کر خود کر تبدیل نا کریں ۔اپنے آپ سے محبت کریں اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔اپنے اردگرد افراد سے شفقت سے پیش آئیں ۔خاص طور پر سوشل میڈیا پر بہت تمیز اور تہذیب کا مظاہرہ کریں ۔



متعللقہ خبریں