پاکستان ڈائری - 13

پاکستان ڈائری میں اس بار ملاقات کریں خیبر پختون خواہ کی پہلی خاتون پیراگلایڈر بے نظیر اعوان سے ۔بے نظیر اپریل1987 میں پشاور میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم بھی وہاں سے حاصل کی

703224
پاکستان ڈائری - 13

پاکستان ڈائری میں اس بار ملاقات کریں خیبر پختون خواہ کی پہلی خاتون پیراگلایڈر بے نظیر اعوان سے ۔بے نظیر اپریل1987 میں پشاور میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم بھی وہاں سے حاصل کی۔ایڈورڈ کالج سے ایم بی اے کیا۔اس وقت وہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز سے ایم ایس مینجمنٹ  کررہی ہیں ۔وہ سوشل سیکٹر میں کام کررہی ہیں اور فرینچ آئی این جی او کی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہیں ۔ان کا ادارہ آئی ڈی یپیز کے لئے کام کرتا ہے۔

بے نظیر کھیلوں میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہیں انہوں نے خیبر پختون خواہ میں صوبائی محکمہ سیاحت اور ونگز کلب  کے زیر اہتمام پیرا گلایڈنگ کے مقابلے میں حصہ لیا۔کے پی کے کی پہلی خاتون پیراگلایڈر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے پہلے ابتدائی تربیت حاصل کی بعد میں نے کامیاب پیرا گلایڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

وہ کہتی ہیں کہ میری روٹین بہت ٹف ہے میں جاب اور پڑھائی کی روٹین سے تھک جاتی ہوں تو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہوں ۔ویک اینڈ پر میری کوشش ہوتی کہ میں ایڈونچر سپورٹس کروں ۔بے نظیر کہتی ہیں کہ میں اسکینگ شوٹنگ رافٹنگ بھی کر چکی ہوں ۔

بے نظیر کہتی ہیں ونگز کلب کے ساتھ جب میں نے رجسٹریشن کی تو مجھے لگا کہ دیگر خواتین بھی آئیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا میں واحد خاتون تھی جس نے پیراگلایڈنگ کی۔انہوں نے کہا نوشہرہ میں مصری بانڈہ کے مقام پر اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ ایونٹ پر موجود افراد اور میڈیا کی طرف سے خصوصی پذیرائی ملی۔وہ کہتی ہیں پیراگلایڈنگ  صرف مخصوص موسم اور ہوا میں کی جاسکتی ہیں۔

بے نظیر اعوان اب ونگز کلب کی ایمبسڈر ہیں اور کے پی کے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کام کر رہی ہیں ۔وہ کہتی ہیں مجھے خیبر پختون خواہ کی حکومت اور پی ٹی آئی  نے مایوس کیا اور میری حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تو خود کھلاڑی رہے ہیں انہیں کھیلوں کی ترویج کےلئے بہت کام کرنا چاہیے ۔وہ کہتی ہیں تاہم پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے مجھے ملاقات کے لئے مدعو کیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔مجھے پی پی پی کی طرف سے ملنے والی داد و تحسین پر بہت خوشی محسوس ہوئی۔ 

بے نظیر اعوان کہتی ہیں مجھے کافی خواتین اب اپروچ کررہی ہیں اور وہ بھی پیراگلایڈنگ کرنا چاہتی ہیں ۔پیرا گلایڈنگ کو پروموٹ کرنا حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں لیکن ہم اپنے طور پر کاوشیں کررہے ہیں ۔میری کوشش ہوگی پیراگلایڈنگ میں مزید پروفیشنل ٹرینگ حاصل کرکے ملک کا نام روشن کروں ۔



متعللقہ خبریں