پاکستان ڈائری - 02

نمرہ خان اسلام آباد کی فیشن انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ستارہ ہیں ۔وہ خواتین اور مردوں دونوں کے لئے کم قیمت میں خوبصورت ملبوسات تیار کرتی ہیں ۔نمرہ خان کی خاص بات یہ ہے وہ دوران طالب علمی سے ہی اپنے بنائے ملبوسات کی نمائش کا انعقاد کئی بار کرچکیں ہیں

649208
پاکستان ڈائری - 02

نمرہ خان اسلام آباد کی فیشن انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ستارہ ہیں ۔وہ خواتین اور مردوں دونوں کے لئے کم قیمت میں خوبصورت ملبوسات تیار کرتی ہیں ۔نمرہ خان کی خاص بات یہ ہے وہ دوران طالب علمی سے ہی اپنے بنائے ملبوسات کی نمائش کا انعقاد کئی بار کرچکیں ہیں اور اس وقت وہ ایک کامیاب خاتون entrepreneur کے طور پر اپنا برینڈ زرسائیہ zarsaya چلا رہی ہیں ۔

  نمرہ خان کہتی ہیں کہ ان کا شروع سے رجحان فائن آرٹسٹ کی طرف تھا ۔اسکیچ بنانا ، لینڈ سکیپ پینٹنگ میں بہت انٹرسٹ تھا ۔ابتدائی تعلیم فائن آرٹس میں حاصل کی ۔اس کے بعد میں نے اقراء یونیورسٹی سے چار سالہ ڈگری بیچلرز ان فیشن ڈیزائن مکمل کی۔ابھی ڈگری مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کہ میں نے clothing  لائن zarsaya کو متعارف کرودایا ۔ میں چاہتی تھی کہ گریجویشن سے پہلے ہی میں خود کو ایک ڈیزائنر کے طور پر اسٹیبلش کرجاوں۔ زرسائیہ پشتو زبان سے لیا گیا زر کا مطلب گولڈ اور سائیہ شیڈو۔

میں نے اپنی کلالیکیشنز میں فیوژن کیا ہے مغربی اور مشرقی امتزاج کے ساتھ کپڑے بنارہی ہوں  ۔

میں نے مشرقی اور مغربی اسٹائل کے ساتھ پریٹ لائن پر زیادہ کام کیا ہے ۔عید الفطر عید الاضحٰی سمیت میں پانچ کلالیکیشنز لانچ کرتی ہوں۔اس سال سردیوں میں ویلویٹ بہت ان ہے ۔میں نے ویلویٹ کو ڈراک شیڈز میں یوز کرتے ہوئے ماڈرن کٹس دئے ہیں ۔لینتھ شارٹ رکھی ہے ساتھ بنارسی شرارہ پینٹس بنائی ہیں ۔تاکہ ایسے فارملی بھی پہنا جاسکے ۔

نمرہ خان کہتی ہیں ۔اگر خواتین کا وزن زیادہ ہے تو بہت زیادہ پھول دار اور رنگ دار کپڑے نا پہنیں ۔ہلکے رنگ اور ہلکا فیبرک ان پر زیادہ سوٹ کرے گا۔جن کا وزن کم ہے وہ بہت فٹنگ والے ملبوسات نا پہنیں ۔لوز کپڑے پہنیں ۔اس وقت پاکستان میں موسم سرما میں بہت سے کٹس ان ہیں جن میں آف شولڈر آوٹ فٹس بہت پسند کیا جارہا ہے ۔اس کے ساتھ ویلویٹ جرسی مرینہ کھادر بہت پہنا جارہا ہے۔

نمرہ کہتی ہیں میں تین سال سے خواتین کے کپڑوں پر کام کررہی تھی ۔اب گزشتہ برس سے میں نے مینز ویر بھی کام شروع کردیا ہے۔لوگوں کی طرف سے بہت اچھا رسپانس آیا ہے۔میں نے مردوں کے روایتی اور نارمل ڈے وئر کلالیکیشنز دونوں لانچ کئیں ۔

میں ان لائن بھی آڈر لیتی ہوں ۔اس کے ساتھ کلائنٹس سے ڈسکس کرکے ان کے ملبوسات تیار کئے جاتے ہیں ۔اس سال میں اپنا اسٹوڈیو بھی اوپن کررہی ہوں ۔میں چاہتی ہوں کہ ہمارا محکمہ تعلیم اور یونیورسٹیز طالب علموں کو دوران طالب علمی ہی ان کے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے سپورٹ دیں جوکہ ہمارے ہاں یہ سپورٹ لیک کرتی ہے ۔میں اگر دوران طالب علمی اپنا سیٹ اپ بنانے میں کامیاب ہوئی تو اس میں میرے والدین اور دوستوں کا تعاون شامل رہا۔



متعللقہ خبریں