راہ ترقی پر گامزن ترکی46

ترک چھوٹے تاجروں کیلیےحکومتی مراعات

613999
راہ ترقی پر گامزن ترکی46

ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک  کی معاشی ترقی میں  بڑی صنعتوں کو  فوقیت حاصل رہتی ہے  مگر اس کے باوجود   معیشتوں میں  تعاون اور  افرادی قوت کی فراہمی  کے سلسلے میں  چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں    کی  شراکت داری  سے انکار نہیں ہو سکتا۔ ترکی میں  سالانہ  250  سے کم افراد کےلیے روزگار کے  مواقع  اور  40 ملین  ترک لیرے   کے مقابل   ان  چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجران کی  ترک تنظیم  kobi یورپی یونین کے  معیار کے مطابق  سالانہ 43 ملین یورو   سے  کم   کاروباری  سرمائے کی حامل   ایک انجمن ہے ۔ کوبی  کسی بھی  ملک میں    افرادی قوت    کی دستیابی اور  صنعتی پیداوار میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے۔ اس سے پیشتر کے پروگراموں میں  ہم نے  ذکر کیا تھا کہ   ترقی یافتہ ممالک کی معیشت میں  مجموعی طور پر صنعت و حرفت    95 فیصد ، افرادی قوت کا تناسب  50 فیصد،مجموعی پیداوار 50 فیصد ،مجموعی سرمایہ کاری  40 فیصد  اور     چھوٹے تاجروں    کی شراکت داری کا  حصہ  40 فیصد کے لگ بھگ ہوتا ہے۔ چھوٹے تاجروں  کا سب سے  بڑا فائدہ تبدیلی کے حامل  اقتصادی بازاروں  اور  پیداواری حالات کے مطابق   خود کو ڈھالنا ہے ۔

 ترکی کا شمار اس وقت دنیا  کی 20 اقتصادی طاقتوں میں ہوتا ہے   جس کی  زیادہ تر آبادی نوجوان اور باصلاحیت   نسل پر مشتمل ہے۔ ملکی معیشت     کی  کارکردگی کے سلسلے میں  15 سالہ دور حکومت  کے دوران   افراط زر اور سود کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی  جس کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ  کاری  کو فروغ حاصل ہوا  اور اندورن ملک  صارفین کی قوت خرید  میں بھی جان پیدا ہوئی ۔ جہاں ترک  چھوٹے تاجروں       کے کردار کا معاملہ ہے   تو انہوں نے  ان 15 سالہ دور میں کافی نمایاں کامیابی  حاصل کی ۔ چھوٹے تاجروں کی کارکردگی کے نتیجے میں ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔ ابھی حال ہی میں  چحوٹے تاجروں اور  ان کے فروغ  کے محکمہ کے صدر  کا کہنا ہے کہ  چھوٹے تاجروں   نے  2٫2 بلین ترک لیرے   کے قرضے حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے  جس کا مطلب یہ ہے کہ  دو ہزار چھوٹی کمپنیوں   کےلیے 3 لاکھ ترک لیرے کے مساوی قرضے میسر ہیں۔ پیداواری  شعبے میں  بالخصوص   چھوٹے تاجروں نے   8 بینکوں  سے  اس بارے میں معاہدے طے کیے ہیں۔  چھوٹے تاجروں   کی  حوصلہ افزائی   اور ان کی کاروباری    قابلیتوں کو بڑھانے کےلیے   متعلقہ ادارے بھی اعانت فراہم کرنے میں پیش پیش رہیں گے۔

نتیجتاً  کوبی  ترقی پذیر اور ترقی یافتہ  ممالک کی معیشت  کی ترقی اور روز گار کی دستیابی  کےلیے اہمیت  کی حامل ہے ۔ ملکی منڈیوں کی تبدیل ہوتی  صورت حال، ملک کے مختلف علاقوں  میں ترقی کی رفتار  کے توازن ،بے روزگاری میں کمی  اور نئی مصنوعات       کی بازاروں میں دستیابی  ،یہ وہ عوامل ہیں جو کہ  چھوٹے تاجروں کی    اہمیت  کو  معیشت میں  مزید  پروان چڑھانے میں  معاون ہوتے ہیں اور جس سے مقابلے بازی کا رحجان بھی تقویت پاتا ہے ۔


ٹیگز: #ترقی , #ترکی

متعللقہ خبریں