راہ ترقی پر گامزن ترکی44

ترکی کا صنعتی سفر

607047
راہ ترقی پر گامزن ترکی44

ترقی یافتہ ممالک      اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان   سب سے  اہم فرق صنعتی پیداوار کا فروغ ہے ۔18 ویں صدی    کے آغاز سے ہی دنیا میں ایک صنعتی انقلاب برپا ہوگیا  جس سےفائدہ اٹھاتےہوئے متعدد ممالک ترقی حاصل کر گئے۔ اس صورت حال سے یہ ثابت ہوا کہ ملکی ترقی کےلیے  صنعتی فروغ ضروری ہے۔ سب سے پہلے برطانیہ اور اس کے بعد    مغربی دنیا کے بیشتر ممالک نے  اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  یہ راہ اپنائی  اور  دنیا میں اپنا لوہا منوایا ۔ جنگ عظیم دوئم  کے بعد  بعض ترقی پذیر ممالک نے بھی اپنی صنعتی  استعداد  بڑھاتے ہوئے  ترقی یافتہ ممالک  کی صف میں خود کو شامل کروا لیا ۔صنعتی پیداوار ،ٹیکنالوجی  کی جدت ،سرمایہ کاری کے فروغ   اور اس طرح کے عوامل     کسی بھی ملک کی ترقی میں  لازم ہوتے ہیں۔

ترکی،  ترقی پذیر ممالک کی صف میں 20 ویں پائیدان پر ہے    جس کی  باصلاحیت نوجوان نسل  سن 2023    میں اپنے ملک کو دنیا کی دس بڑی اقتصادی طاقتوں میں شمار کروانے کا عزم رکھتی ہے۔

 ترکی میں  جمہوریت کے قیام  سے   صنعتی  ترقی  کےلیے   کوششیں جاری رہیں مگر  حالیہ 15 سالوں کے  دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ نے  اس میں مزید سرعت پیدا کردی ۔صنعتی شعبے کی ترقی  کے ساتھ ہی حکومت کی طرف سے دی جانے  والی مراعات ،ٹیکنالوجی ،بنیاد ڈھانچے کی بہتری اور افرادی قوت   کے امکانات پیدا  کرنے سے  بھی یہ شعبہ پھلنے پھولنے لگا۔

صنعتی پیداوار  کے فروغ کےلیے   کی جانے والی سرمایہ کاری      کے سلسلے میں  حکومت نے آزاد صنعتی علاقوں  کے قیام کو ممکن بنایا ۔ گزشتہ دنوں  وزیر صنعت اور ٹیکنالوجی  فاروق اوزلو   نے   یوزگات، شانلی عرفا  اور آرتوین   اضلاع  میں قائم کیے جانے والے تین صنعتی علاقوں کے بارے میں بتایا  کہ  ان   کے قیام سے تقریباً ساڑھے دس ہزار افراد کےلیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔وزیر اوزلو نے کہا کہ  مشرقی اور جنوب مشرقی  ترکی  میں  سرمایہ کاری کے فروغ کےبارے میں حکومتی منصوبوں  میں ایک  اس صنعتی علاقے کا قیام بھی ہے    جس کے لیے  شانلی عرفا    کے قصبے سیویرک کا انتخاب کیا گیا ہے  جبکہ جلد ہپی ضلع آرتوین  کے قصبے آر ہاوی   میں بھی اسی طرز کے منصوبے  پر کام شروع ہوگا۔

نتیجتاً  ترقی پذیر اور ترقی یافتہ  ممالک کےلیے صنعتی پیداوار میں اضافہ  معیشت  کی ترقی   اور عوامی خوشحالی   میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔صنعتی پیداوار  کی مالیت میں کمی لانے اور تجربہ  حاصل کرنے کے لیے  صنعتی پیداوار   کی ترقی کےلیے  مخصوص علاقوں  کا  انتخاب  کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں   ترکی کے  تین اضلاع  میں صنعتی علاقوں کے قیام     کا مقصد  ملکی معیشت  کو فروغ دینے  سمیت   ساڑھے دس ہزار افراد کے لیے ذریعہ معاش کا بندو بست بھی کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں