ترقی کی راہ پر گامزن ترکی35

صنعتی پیداوار اور صارفی اعتماد

562495
ترقی کی راہ پر گامزن ترکی35

ترقی پذیر اور  ترقی یافتہ  ممالک  کی معیشتوں کا   ایک بڑا حصہ   ملکی سطح پر فروخت شدہ مال  اوراس کی طلب سے منسلک ہوتا ہے  جس کی تجارت میں  صارفین کے اخراجات    کا عمل دخل مشروط ہے۔ کسی بھی معیشت میں    ملکی مصنوعات  کی طلب      کا  انحصار عوام   کے  معاشی اعتماد پر ہوتا ہے۔ ملکی، عالمی  اقتصادی بحران  اور جنگی ماحول  کی صورت حال میں    کوئی بھی ملک   ان مصنوعات کی کھپت  اور طلب دونوں کو کم کرنے   میں لگ جاتا ہے   کیونکہ اس سے کفایت  کو   ہوا ملتی ہے    مگر اس کا  نتیجہ   اقتصادی سست روی  اور بے روزگاری کی صورت میں   برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اگر   عوام یہ  سمجھیں  ملکی  معیشت تسلی بخش ہے  تو وہ مصنوعات کی طلب میں اضافہ مانگ لیتا ہے اگر ایسا ہو تو اس کا مطلب ہے  کہ   ملک میں سرمایہ کاری  بڑھے گی جس سے  لوگوں کو  روزگار ملے گا اور معیشت کا  پہیہ  تیزی  سے  گھومنے لگتا ہے اور عوام خوشحال  ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ   یہ بھی ضرور ہے  کہ صارفی اعتماد      کے  حامل  ممالک میں  غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

ترکی،  ترقی پذیر ممالک     کی فہرست میں  اس وقت20 ویں پائیدان  پر ہے  جس کی  اکثریت نوجوان نسل پر مشتمل ہے ۔ ترکی    اس وقت پیداواری   اور صارفی دونوں اعتبار سے  ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا منظور نظر بنا ہوا ہے۔15 جولائی  کے واقعات   کے بعد جزوی طور پر  ترک معیشت کو دھچکہ ضرور ملا مگر وہ سنبھل گیا  اور اس کی تازہ مثال ترک محکمہ شماریات   کی رپورٹ ہے جس کے مطابق ، اس وقت ملک کی   معاشی  سرگرمیاں     حوصلہ افزا ہیں۔ ترک محکمہ شماریات اور ترک سینٹرل بینک کے  اشتراک  سے   تیار کردہ ایک  تجزیئے  کی رو  سے ملک میں صارفی اعتماد کی  فضا میں   ماہ رواں کے دوران گزشتہ عرصے کے مقابلے میں 11٫1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ یہ شرح جولائی  میں 67٫03 تھی جو کہ اگست میں بڑھ کر 74٫44 فیصد ہو گئی  جبکہ   ملک بھر   میں معاشی  صورت حال سے وابستہ   متوقع شرح   کا تناسب گزشتہ ماہ  89٫82 فیصد تھا جو کہ   اگست میں   بڑھ  کر 101٫9 فیصد ہو گیا  اور توقع ہے کہ سال رواں کے آخر تک  اس میں مزید بہتری آئے گی ۔

نتیجتاً  ترقی پذیر اور تر قی یافتہ ممالک  کی اقتصادیات کا  وافر حصہ  مصنوعات  کی رسد اور صارفین کی طلب پر ہوتا ہے  جن    کی بجا آوری کےلیے    صنعت کار اور تاجر   ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیتے ہیں جس سے روزگار بھی بڑھتا ہے  اور معیشت کو سہارا ملتا ہے۔15 جولائی کے واقعات  کے بعد   سامنے آنے والے یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ  صارفین    کا اعتماد بحال ہے  اور وہ مصنوعات کی طلب  پر قائم ہیں جس میں روزبروز اضافہ  بھی دیکھنے میں آ رہا ہے


ٹیگز: #ترقی , #ترکی

متعللقہ خبریں