پاکستان ڈائری - 26

کراچی کے دو نوجوان آرٹسٹوں نے منفرد انداز میں مرحوم قوال امجد صابری کو خراج تحسین پیش کیا ۔فائن آرٹسٹ  ایس ایم رضا اور عاقب فیض نے کورنگی میں امجد صابری کا خاکہ دیوار پر بنایا اور اس میں  رنگ بھر کر اپنے انداز میں قوالی کے بے تاج بادشاہ کو ٹریبویٹ دیا

523305
پاکستان ڈائری - 26

کراچی کے دو نوجوان آرٹسٹوں نے منفرد انداز میں مرحوم قوال امجد صابری کو خراج تحسین پیش کیا ۔فائن آرٹسٹ  ایس ایم رضا اور عاقب فیض نے کورنگی میں امجد صابری کا خاکہ دیوار پر بنایا اور اس میں  رنگ بھر کر اپنے انداز میں قوالی کے بے تاج بادشاہ کو ٹریبویٹ دیا۔


ایس ایم رضا کراچی سکول آف آرٹس میں پڑھاتے ہیں اور کراچی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔رضا کہتے ہیں جب انہوں نے امجد صابری کے بہیمانہ قتل کی خبر سنی تو بہت افسردہ ہوگئے۔فن و ثقافت کی ترویج کرنے والوں کے ساتھ  سب ہی لوگ اور فینز جذباتی لگاو رکھتے ہیں۔میں ان کا بہت بڑا فین ہوں۔ان کی گائی ہوئی قوالیاں اور حمدیہ کلام مجھے بہت پسند ہیں۔انکا یوں اچانک چلے جانا فن قوالی کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

آرٹسٹ تو کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں۔وہ کہتے ہیں ان کے دوست عاقب علی جو خود بھی آرٹسٹ ہیں اور دیوار مہربانی کے لئے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امجد صابری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کا میوریل بنانا چاہیے۔ایس ایم رضا اور عاقب فیض نے امن کے سفیر امجد صابری کو رنگوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں دیوار پر پینٹ کیا ۔


یہ میوریل کورنگی نمبر 5 میں بنایا گیا ہے ۔دونوں آرٹسٹوں نے یہ میوریل صرف تین گھنٹے میں پینٹ کیا۔وہ کہتے ہیں ہم نے امجد صابری کی ایک انٹرنیشنل کنسرٹ کی تصویر کو منتخب کیا پھر اس کو دیوار پر پینٹ کیا۔جسے اب تک سینکڑوں افراد وزٹ کرچکے ہیں۔عوام اپنے پسندیدہ قوال کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں اور اس میوریل کو دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔ایس ایم رضا کہتے ہیں امن کے سفیر کا رنگوں سے مزین میوریل  ان کی خدمات کو سراہنے کے لئے بنایا گیا ۔

ایس ایم رضا  نے کچھ عرصہ قبل  انٹرنیشنل آرٹسٹ ریزیڈنسی میں شرکت کی ہے۔ پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ مووی تین بہادر کے کردار بھی انہوں نے ڈیزائن کئے۔ وہ کہتے ہیں مستقل میں ہمارا پلان ہے کہ ایدھی صاحب کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بھی کراچی میں میوریل بنائیں جس پر کام شروع کیا جاچکا ہے۔ہم اس شہر کو فن و ثقافت کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں