پاکستان ڈائری-22

پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد اپنی خوبصورتی میں ثانی نہیں رکھتا۔مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں بسا یہ شہر 1960 میں قائم کیا گیا ۔اس کی آبادی اٹھارہ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔درختوں آبشاروں پہاڑوں اور دریائے سواں سے گھیرا یہ شہربہت خوبصورت ہے

503573
پاکستان ڈائری-22

 

پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد اپنی خوبصورتی میں ثانی نہیں رکھتا۔مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں بسا یہ شہر 1960 میں قائم کیا گیا ۔اس کی آبادی اٹھارہ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔درختوں آبشاروں پہاڑوں اور دریائے سواں سے گھیرا یہ شہر دنیا کے خوبصورت ترین دارلحکومتوں میں شمار ہوتا ہے۔اسلام آباد سطح مرتفع پوٹھوہار پر قائم ہے اس خطے کی تاریخ بہت پرانی ہے جہاں ایک طرف یہاں پر بدھ مت دور کے آثار موجود ہیں تو دوسری طرف مغل اور شیر شاہ سوری کے قافلے اس علاقے سے گزر کر گئے۔ ۔چار مہینے یہاں سخت سردی ایک ماہ موسم بہار و خزاں دو ماہ مون سون اور باقی چار ماہ گرمی رہتی ہے۔بارش متواتر ہوتی ہے جو اس شہر کے حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے۔اسلام آباد آئیں تو اس کی ان مشہور جگہوں پر ضرور جائیں۔تصاویر لیں یا سیلفی اپنے یادگار تڑپ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفوظ کریں۔

 

1 )شاہ فیصل مسجد 

شاہ فیصل مسجد پاکستان کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔1986 میں یہ مسجد ترک آرکیٹیکٹ نے ڈیزائن کی تھی۔اس مسجد کا نام سعودیہ عرب کے مرحوم بادشاہ شاہ فیصل کے نام پر رکھا گیا۔اس مسجد میں نوے ہزار سے زائد لوگ ایک ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں۔

 

2 )شاہراہ دستور 

اسلام آباد آئیں اور شاہراہ دستور نا جائیں ایسا کیسے ممکن ہے۔اس روڈ پر پارلیمنٹ ہاوس سپریم کورٹ وزیراعظم ہاوس اور ایوان صدر واقع ہے۔ان عمارتوں میں بنا اجازت داخل نہیں ہوا جاسکتا ۔لیکن تصاویر اجازت کے بعد ضرور لی جاسکتی ہیں۔

3 )لیک ویو پارک

راول ڈیم کے کنارے بہت خوبصورت پارک قائم کیا گیا ہے۔اس پارک میں سیاحوں کے لئے بھرپور تفریح کا اہتمام ہے۔جھیل میں کشتی رانی اور بوٹنگ کی سہولت موجود ہے۔اس پارک میں پرندوں کی ایویری بنائی گئی ہے۔جس میں کئی اقسام کے پرندے رکھے گئے ہیں۔دوسری طرف کار ریسنگ ٹریک بنائے گئے ہیں۔کھانے پینے کے لئے ریستوران موجود ہیں۔بچوں کے لئے ایک بہت بڑا پارک یہاں پر قائم کیاگیاہے۔

4 )مارگلہ ہلز

اسلام آباد مارگلہ ہلز کے دامن میں آباد ہے۔ان پہاڑوں کی اونچائی پانچ ہزار دو سو باسٹھ فٹ ہے۔قدرتی مناظر کے دلدادہ افراد کے لئے مارگلہ ہلز میں بہت کشش ہے۔یہاں پر جدید مواصلات کا نظام قائم ہے تفریحی مقامات پر کم وقت پر پہنچا جاسکتا ہے۔یہاں پر  ہائکنگ اور راک کلائمبنگ کے لئے سہولیات موجود ہیں۔اکثر سردیوں میں یہاں برف باری اور ژالہ باری بھی ہوتی ہیں۔مارگلہ ہلز پر بہت سے ریسٹورنٹس بنائے گئے۔یہاں پر پرندوں جانوروں کی بھی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ پکنک اور فوٹوگرافی کے لئے یہ جگہ بہترین ہے۔

 

5 )دامن کوہ 

دامن کوہ مارگلہ ہلز میں واقع مڈ پکنک پوائنٹ ہے۔سی ڈی اے نےبہت خوبصورتی سے اس جگہ کو ڈیزائن کیا ہے۔اس جگہ پر ٹورسٹ کار چلتی ہیں جو سیاحوں کو دامن کوہ کہ مین پوائنٹ پر چھوڑ کر آتی ہیں جہاں سے پورے شہر کا نظارہ کیا جاتا ہے۔یہاں پر کھانے پینے کے لئے کینٹن اور ریسٹورنٹس موجود ہیں۔یہاں  درختوں میں بندروں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے اکثر سیاح انہیں پاپ کارن اور بھنے ہوئے چنے کھلاتے نظر آتے ہیں۔

6 )پاکستان موونمنٹ 

پاکستان موومنٹ اسلام آباد میں تعمیر کیا گیا ہے ۔یہ موومنٹ پاکستان کی تہذیب و ثقافت کا عکاس ہے۔کھلتے ہوئے پھول کی مانند موونمنٹ  کی پتیاں پاکستان کے صوبوں اور ریاستوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ۔اس موونمنٹ میں ہیریٹج میوزیم بھی واقع ہے جس میں تحریک پاکستان اور آزادی کے ہیروز کے مجسمے اور دیگر تاریخی اشیاء موجود ہیں۔اس موونمنٹ کو معروف آرکیٹکٹ عارف مسعود نے ڈیزائن کیا۔شکرپڑیاں پر دو اعشاریہ آٹھ ایکڑز پر پھیلے ہوئے موونمنٹ کو اسلام آباد کی ہر جگہ سے دیکھا جاسکتا ہے۔

7 )سید پور ویلج

سید پور ویلج مارگلہ کے دامن میں واقع ہے۔اس گاوں میں یونان گندھارا مغل دور کے آثارملتے ہیں۔2006 میں اس گاوں کو ماڈل ولیج میں تبدیل کردیا گیا۔تمام تاریخی عمارتوں کی ازسرِنو آرائش کی گئ۔یہاں پر مختلف ریسٹورنٹس اور آرٹ گیلری قائم کرنے کی گئ ۔عوام کی بڑی تعداد اس کو وزٹ کرتے ہیں۔

8 )پگڈنڈی نمبر 5

ٹریل 5 ہائکنگ کے لئے ایک قدرتی ٹریک ہے۔مارگلہ روڈ ایف فائیو کے آخر میں بائیں جانب سے یہ ٹریک شروع ہوتا ہے۔اس کے آغاز پر ہی ایک خوبصورت پانی کا جھرنا ہے۔واک ہائکنگ کے علاوہ یہاں پر پکنک کرنے والے افراد بھی یہاں بڑی تعداد میں آتے ہیں۔درمیان میں یہ ٹریک فور تھری سے منسلک ہوجاتا ہے۔ یہ ٹریک مارگلہ ہلز کے ٹاپ پر منال ریسٹورنٹ کے پاس اختتام پذیر ہوتا ہے۔سی ڈی اے کی طرف سے رہنمائی کے لئے ہر جگہ بورڈزموجود ہیں ۔

 

9 )سینٹورس مال

سینٹورس اسلام آباد کی جدید تعمیرات میں ایک ہے ۔شاپنگ کھانے پینے کے دلدادہ افراد کے لئے یہ جگہ بہت پرکشش ہے۔اس مال میں پاکستان اور غیر ملکی برینڈز کی دوکانیں ہیں۔سینما ٹیریس کیفے فوڈ کورٹ اس کے علاوہ ہیں۔اس کی بالائی منزلوں پر جدید رہائشی فلیٹس بننے ہوئے ہیں۔سیاح اور شہری اس مال سے شاپنگ اور ڈائنگ بہت پسند کرتے ہیں۔ 

10 )شاہ اللہ دتہ غار

شاہ اللہ دتہ اسلام آباد کے جنوب مغرب میں ایک گاوں ہے۔اس گاوں میں بت مت دور کے غار موجود ہیں۔تاریخ دانوں کے مطابق یہ غار 24 ہزار سال پرانے ہیں ان پر بدھا دور کے نقوش کے آثار موجود ہیں۔غار کے نزدیک پانی کا چشمہ رواں ہے اور اردگرد کئی سو سال پرانے برگد کے پیڑ ہیں ۔تاریخ اور آثار قدیمہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے یہ جگہ دیکھنے کے لائق ہے۔

11 )پلے لینڈ

پلے لینڈ جاپانی پارک پاکستانی بچوں کو حکومت جاپان کی طرف سے 1985 میں تحفے میں دیا گیا تھا۔اس پارک میں بچوں کی عمر صحت اور ورزش کے حساب سے جھولے لگائے گئے۔25 ایکٹر پر پھیلے ہوئے اس پارک میں بچوں کے لئے تفریح کا بہت سا سامان ہے۔2015 میں 80 ملین کی لاگت سے جاپان حکومت اور سی ڈی اے نے اس پارک کو آپ گریڈ کیا۔اسلام آباد کے بچوں اور سیاحت پر آئے ہوئے دیگر بچوں کا یہ سب سے پسندیدہ پارک ہے۔اس کے ساتھ چڑیا گھر بھی واقع ہے۔

12 )لوک ورثہ شکرپڑیاں

لوک ورثہ 1974 سے شکرپڑیاں کے خوبصورت مقام پر واقع ہے۔لوک ورثہ فن و ثقافت کی ترویج کے لئے کام کررہا ہے۔یہاں پر ہر ماہ ثقافتی میلوں کا انعقاد کیاجاتا ہے۔لوک ورثہ میوزیم بھی سیاحوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔اس میوزیم کو 1982 میں قائم کیاگیا تھا۔اس کی سیر کرتے ہوئے پورے پاکستان کی سیر کی جاسکتی ہے اس میں آویزاں تصاویر مجسمے اشیاء پاکستان کے ہر خطے کی عکاس ہیں۔

13 )گولڑہ ریلوے میوزیم 

گولڑہ ریلوے میوزیم اسلام آباد کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔وکٹورین طرز تعمیر پر بننے ریلوے اسٹیشن میں ایک حصے کو میوزیم کے طور پر وقف کیا گیا ہے۔یہ اسٹیشن 1882 میں قائم کیا گیا تھا۔2003 میں اس اسٹیشن میں میوزیم قائم کیا گیا جس میں مختلف ریلوے تاریخ سے وابستہ نادر اشیاء سیاحوں کے دیکھنے کے لئے رکھی گی ہیں

۔

14 )پیر سوہاوہ 

پیر سوہاوہ اسلام آباد شہر سے سترہ کلو میٹر کی دوری پر مارگلہ ہلز کی ٹاپ پر واقع ہے۔یہ جگہ سیاحوں اور شہریوں کی پسندیدہ جگہ ہے۔اس جگہ پر واقع ریسٹورنٹس سے ویو کمال اور کھانا لاجواب ہے۔گرمی کے دونوں میں اکثر شام کے وقت لوگ اس جگہ کا رخ کرتے ہیں ۔جہاں ایک طرف سے پورے اسلام آباد کآ نظارہ یہاں سے کیا جاتا ہے تو دوسری طرف تصاویر کے ذریعے سے ان لمحات کو قید کرلیآ جاتا ہے۔

 

15 )میٹرو 

اسلام آباد آئے اور میٹرو میں سیر نا کی ایسا کیسے ممکن ہے۔اسلام آباد کی سستی ترین سواری میٹرو ہے ٹکٹ لیں اور پورے اسلام آباد راولپنڈی میں کہیں بھی جانا ہومیٹرو میں بیٹھ کر پہنچ جائیں۔اے سی سے مزین یہ بسیں جہاں ایک طرف عوام کے لئے بہت بڑی سہولت ہیں دوسری طرف سیاحوں کے لئے بھی بجٹ فرینڈلی ۔اس کے  لئے بنائے گئے بین الاقوامی معیار میٹرو اسٹیشن بھی بہت خوبصورت ہیں۔

 

16) شاہدرہ 

 

شاہدرہ قائداعظم یونیورسٹی کے قریب ایک خوبصورت چھوٹی سی ندی ہے۔تین طرف سے پہاڑوں میں گھیری یہ جگہ سیاحوں کے لیے بہت کشش رکھتی ہے۔ہفتے بھر کی تھکان اتارنے کے لئے لوگ یہاں کا رخ کرتے ہیں گھنٹوں پانی میں بیٹھے رہتے ہیں۔اکثر فلیمز یہاں باربی کیو اور پکنک کے لئے آتی ہیں۔فوٹوگرافی کے لئے بھی یہ جگہ بہت موزوں ہے



متعللقہ خبریں