پاکستان ڈائری-16

پاکستان کے صف اول کے فوٹوگرافر عرفان احسن

476320
پاکستان ڈائری-16

پاکستان کے صف اول کے فوٹوگرافر عرفان احسن

شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لئے بہت سے جتن کئے جاتے ہیں تیاری لباس آرائش و زیبائش شادی کےلئےجگہ کا انتخاب اور کھانا پینا ہر چیز پر پوری توجہ دی جاتی ہے۔ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے جب اتنے اہتمام کے ساتھ شادی کی جارہی ہے تو ان لحمات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفوظ کرلیا جائے۔ان ہی لمحات کو قید کرنے کے لئے تصاویر لی جاتی ہیں۔تاکہ عمر کا کوئی بھی حصہ ہو ان لمحات کو دوبارہ سے جیا جاسکے یہ تب ہی ممکن ہے جب انسان کے ہاتھ میں اس دن کی تصاویر ہوں۔پاکستان میں عام طور پر تقریبات میں بہت سادگی سے تصاویر کھینچی جاتی رہیں ہیں۔دولہا دلہن صوفے پر براجمان اور ان کے اردگرد گھر والوں اور مہمانوں کے گروپ فوٹو بس ایک ہی پوز میں سینکڑوں تصاویر۔

لیکن گذشتہ برسوں میں پاکستان میں ہونے والی شادیوں اور مختلف تقریبات کی فوٹو گرافی میں بہت جدت آئی ہے۔تصاویر اس قدر خوبصورتی سے لی جارہی ہیں کہ دیکھنے والے کسی بھی عام شادی کو شاہی شادی یا فیری ٹیل شادی سے مشابہت دیتے ہیں۔اس کا سہرا پاکستان کے باصلاحیت فوٹو گرافر عرفان احسن کو جاتا ہے۔وہ آئے انہوں نے دیکھا اور وہ چھا گئے کا محاروہ ان پر درست بیٹھتا ہے۔ان کی فوٹو گرافی کسی بھی شادی کو دیومالائی شکل دے دیتی ہے۔تصویر میں دلہا دلہن فوکس اور بیک گروانڈ ڈی فوکس تو اتنا مقبول ہوا کہ لوگ اب ہر تقریب میں فوٹوگرافرز سے فرمائش کرتے ہیں کہ وہ عرفان احسن والے اینگل سے فوٹوگراف کھینچو۔

عرفان احسن پروفیشنل انجینئر ہیں انہوں نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور سے حاصل کی پھر بی ایس سی سول انجینرنگ کی اور سول انجینرئنگ میں ماسٹرزامریکا سے کیا ،بعد ازاں وہیں سکونت اختیار کرلی۔وہ کہتے ہیں مغربی ممالک میں لوگ اپنی تقریبات کی فوٹوگرافی باغیچوں اور کھلی جگہوں پر کرتے ہیں۔جب کے پاکستان میں لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ پنڈال میں لگے اسٹیج پر ہی فوٹو شوٹ ہوں۔انہوں نے کہا امریکہ میں اکثر میں اپنی اہلیہ کی تصاویر شوقیہ کھینچا کرتا تھا۔جب رشتہ داروں اور احباب نے فوٹوگرافی دیکھی تو یہ سلسلہ پھر چل پڑا۔رشتہ داروں اور دوستوں کی فوٹوگرافی کرتے کرتے پھر میں نے فل ٹائم اس شعبے کو اپنا لیا۔

عرفان احسن کہتے ہیں امریکا میں سب نے میرے کام بہت پسند کیا لیکن پھر وطن کی یاد ستانے لگی اور میں دوہزار دس میں واپس لاہور شفٹ ہوگیا۔کام شروع کیا پھرعام لوگوں اور متوسط طبقے نے فائن آرٹ ویڈنگز بائےعرفان احسن کو پسندیدہ فوٹوگرافی برینڈ بنا دیا۔اس کے بعد بگ فیٹ ویڈنگ کور کرنا شروع کی عاطف اسلم ، شرمیلا فاروقی،مہرالنساء صفدر اور دیگر معروف شخصیات کی شادیاں کور کی ۔وہ کہتے ہیں میں یونیک آئیڈیاز پر کام کرتا ہوں میں بہت زیادہ پروپ نہیں یوز کرنا میری کوشش ہوتی ہے کہ تصاویر پر وقار اور سادہ ہوں۔ہر شخص کی شادی کا دن اس کے لئے اہم ہوتا ہے اس لئے میری کوشش ہوتی ہے تصاویر میں ایسا ایمپیکٹ دیا جائے کہ تصاویر ان کے لئے ہمیشہ کے لئے یادگار ہوجائیں۔

عرفان احسن کہتے ہیں میری کوشش ہوتی کہ میرے کلائنٹس بہت ریلکس رہ کر اپنی شادی کی تصاویر کھنچوائیں۔میں ان کے ساتھ تھیم پہلے سے ڈسکس کرلیتا ہوں۔پھر اسکے مطابق ہم تمام فنکشنز کی فوٹو گرافی کرتے ہیں ہر ایک فنکشن کا تھیم اور بیک گراونڈ الگ رکھے جاتے ہیں۔۔وہ کہتے ہیں میں ہر بجٹ میں فوٹوگرافی کرتا ہوں اور میرے کلائنٹس میں ہائر مڈل اور مڈل کلاس طبقہ زیادہ ہے۔ میں زیادہ تر شوٹس آوٹ ڈور کرتا ہوں۔اگر کلائنٹ آوٹ دور شوٹ نا کروانا چاہیے تو ان ڈور میں پھر لائٹس کی مدد سے انکی تصاویر کو یادگار بناتا ہوں ۔

وہ کہتے ہیں تصاویر میں جذبات کا نظر آنابہت ضروری ہے۔میں اگر یہ دیکھتا ہوں میرا کلائنٹ نروس ہے تو میں خود اس کو اعتماد دیتا ہوں ماحول کو تھوڑا فرینڈلی کردیتا ہوں۔میں کبھی بھی کلائنٹ پر حاوی نہیں ہوتا۔میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر کلائنٹ ریلکس ہوکر تصاویر بنوائے۔عرفان احسن کہتے ہیں اب تو شادیوں کو بہت پلاننگ کے بعد کیا جاتا ہے بہت سے فنکشن لائن اپ ہوتے ہیں منگنی نکاح مایوں مہندی ڈھولکیاں شادی ولیمے کے مطابق فوٹوگرافی وڈیوگرافی ہوتی ہے۔

عرفان احسن صرف ویڈنگ فوٹوگرافی نہیں کرتے انہیں اسٹریٹ فوٹوگرافی لینڈ اسیکپ اور فیسشن فوٹوگرافی میں بھی مہارت حاصل ہے۔وہ باقاعدگی سے فوٹوگرافی کے اسٹوڈنٹس کے لئے ورکشاپس کا انعقاد کرتے ہیں ۔سیمنار میں لیکچرر دیتے ہیں۔کوئی بھی ان سے ان فیس بک پیچ کے ذریعے ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔عرفان کہتے ہیں فوٹوگرافی صرف کیمرے کا بٹن دبنا ہی فوٹوگرافی ایک آرٹ ہے۔لوگ کسی کو بھی ہائر کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ پروفیشنل کو ہائر کرلیں۔کیونکہ بہت سے فنکشن دوبارہ نہیں ہوتے اس لئے ایک ہی بار ان کی تصاویر اپ ٹو مارک ہوںی چاہیں۔شوقیہ فوٹو گرافی ضرور کریں لیکن اس کو پروفیشنلی یوز کرکے کسی کا فنکشن خراب نا کریں۔



متعللقہ خبریں