ترکی کا اُفق نو ۔ 16

حالیہ 12 برسوں میں ترکی کی ترقی کا شاندار سفر

474163
ترکی کا اُفق نو ۔ 16

ترکی ، اپنے محل و قوع میں ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والا ایک ملک تھا۔ یہ ایک مغربی ملک ہونے کے باوجود دیگر مغربی ملکوں کی حد تک ترقی نہ کر سکا تھا۔ ترکی ایک یورپی ملک تھا تا ہم یہ یورپ کی سطح تک جدید اقدار سے ہمکنار نہ ہو سکا تھا۔ دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ رقابت کر سکنے کی استعداد و سکت کے باوجود یہ قابل ذکر حد تک آگے نہ بڑھ سکا تھا۔ اس نے طویل مدت تک ترقیاتی منصوبوں پر زیادہ توجہ نہ دی۔ جمہوریت کی تاریخ بھر کے دوران قومی آمدنی 2000 تا 3500 ڈالر تک رہی۔

یہ حقیقت ہے کہ پیداوار کیے بغیر قومی آمدنی کو بڑھانا ایک آسان کام نہیں ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے بغیر پیداوار بھی ناممکن ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے سرمائے اور متحرک روح کا مالک ہونے کے ساتھ ساتھ کسی نقطہ نظر کا مالک ہونے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

در اصل صنعتی پیداوار اور بلند سطح کی قدر کی حامل پیداوار کا حصول کسی لذیذ مٹھائی سے مشابہت رکھتا ہے۔

کسی لذیذ اور خوش شکل میٹھائی کی تیاری کے لیے معیاری سامان کی حد تک ہنر مند حلوائی کی بھی ضرورت ہوتی ہے، اچھے حلوائی کے ساتھ ساتھ معیاری چولہے اور دیگر متعلقہ سازو سامان بھی لازمی ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں چینی کی مقدار کا صحیح طرح تعین کرتے ہوئے موزوں شیرہ تیار کرنا بھی نا گزیر عناصر میں شامل ہے۔

سرمایہ کاری، ترقی اور بلند سطح کی قدر و قیمت کی حامل پیداوار کئی ایک اہم عناصر پر دارو مدار ہونے والا ایک سلسلہ ہے۔ اس چیز کو عملی جامہ پہنائے جا سکنے والے مواقع کی حد تک اس ضمن میں کسی سوچ کا مالک ہونا بھی ایک لازمی امر ہے۔ حالیہ برسوں میں نئے ترکی کے قیام کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم سطح کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ انتہائی بلند سطح کے بجٹ کے حامل متعدد منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر توجہ کے حامل یہ منصوبے بلند پائے کی سرمایہ کار ی سمیت حصول ترقی کی خاطر وسیع پیمانے کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

آج ترکی میں جاری اور شاید کئی ملکوں کی جانب سے بڑے رشک کے ساتھ دیکھے جانے والے منصوبو ں میں چینل استنبول آتا ہے۔ استنبول میں ایک نئی آبنا کا قیام کئی ایک لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ خاصکر ، ہر گزرتے دن ٹریفک میں اضافہ ہونے والی آبنائے استنبول میں بحری آمدورفت نہ صرف اس شہر کے لیے بلکہ بین الاقوامی بحری تجارت کرنے والوں کے لیے بھی وبال ِ جان بنتی جا رہی ہے۔

اس اعتبار سے ترکی کے بعض بلند پائے کے منصوبوں میں سے چند ایک کچھ یوں ہیں: ' سبک رفتار ٹرین، استنبول ۔ ازمیر موٹر وے، استنبول میں تعمیر کیا جانے والا تیسرا ہوائی اڈہ، خطہ ایشیا اور یورپ کو زیر سمندر ملانے والی ٹیوب گزرگاہیں۔

ان تمام تر منصوبوں اور سرمایہ کاری کو بلند سطح کی قدر و قیمت کی حامل پیداوار کے حصول کی پیشگی تیاری کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ترکی، مل جل کر جدت کے سفر پر روانہ ہونے والے ملکوں سے پیچھے رہتے ہوئے جمہوری نظام قائم کرنے سے بھی قاصر رہا ہے۔

حالیہ دور میں خاصکر توانائی ترسیل کی گزرگاہ بننے کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ عالمی نظام میں روایتی کردار سے ہٹ کر مختلف ڈگر پر پیش قدمی کی سنجیدہ اسطح پر مخالفت کرنے والوں کی موجودگی سے بھی ہر کس آگاہ ہے۔

یہاں پر اہم چیز ترکی کے مخالفین کے ساتھ رواداری اور لچک کا مظاہرہ کرنے سے ہٹ کر ان کو کس حد تک آمادہ کرنے پر مبنی ہے۔

کسی قائم شدہ نظام میں مخالفت اقتدار میں توازن پیدا کرنے والا طاقت کا ایک اہم مرکز ہے۔ یہ فطری بات ہے کہ اقتدار پارٹی، حزب اختلاف کے سامنے محتمل کا مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوتی ہے۔ تا ہم زمانہ حاضر میں ترکی مخالف کاروائیاں گاہے بگاہے اپنی حد کو پار کر جاتی ہیں۔

ترکی کو اس صورتحال کو کسی بحران کی ماہیت میں بدلنے سے قبل ہی اپنے نظریات کو بیان کر سکنے والی راہوں کی تلاش کرنی چاہیے۔

ترکی کی پیش رفت اور معاشی ترقی سے خدشات رکھنے والے موجود ہو سکتے ہیں تا ہم انہیں پر امن سیاست کے مالک ہونے کا واضح طور پر مظاہرہ ضرور کرنا چاہیے۔ بلا شبہہ ترکی کی یہ تمام تر کوششیں مثبت نتائج سامنے لائیں گی۔ یہ اقتصادی لحاظ سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور بعض ترک فرموں کو عالمی سطح پر قابل رشک حد تک شہرت و مقام حاصل ہے۔

میرے خیال میں ان میں سے ایک ترک ہوائی فرم ہے، جس کی ساکھ کو مزید تقویت دینے والے اہم اقدامات میں سے ایک تیسرا ہوائی اڈہ ہے۔ علاوہ ازیں فضائی و خلائی شعبے میں بھی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا کے مختلف متحرک پن کے ساتھ ساتھ چلنے اور وقت کے تقاضوں کو پورا کرنے والی اعلی قدر و قیمت کی حامل پیداوار کا حصول ایک آسان کام نہیں ہے۔

ترکی اس قسم کی پیداوار سے محروم ہونے کے ادوار میں دیگر امور میں باآسانی آگے بڑھ سکنے کی سوچ کا مالک تھا، تاہم صورتحال اس سے ہٹ کر ہے۔

پیداوار، معیار سے لیکر اسٹینڈرڈز تک ، سیاسی گہما گہمی سے لیکر دنیا کی ترقی و تبدیلیوں تک ، بنیادی ڈھانچے سے لیکر جدت پسندی تک کے کئی ایک معاملات سے تعلق رکھنے والا ایک معاملہ ہے۔ نتیجتاً ایک اہم سطح کی خوشحالی حتمی ہو گی تا ہم اسے مطلوبہ سطح تک لیجانا آسان نہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں