راہِ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 15

ترکی میں کمیونیکیشن سیکٹر اور اس سیکٹر کے ملکی اقتصادیات پر اثرات

471178
راہِ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 15

پروگرام " راہِ ترقی پر گامزن ترکی" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ آج ہم آپ کے ساتھ ترکی میں کمیونیکیشن سیکٹر اور اس سیکٹر کے ملکی اقتصادیات پر اثرات کے بارے میں بات کریں گے۔

دوسری عالم جنگ کے بعد اقتصادیات میں تیزی آئی اور اس اقتصادیات کے گلوبلائز شکل اختیار کر نے یعنی ممالک کی اقتصادیات کے ایک دوسرے سے منسلک ہونے کے عمل نے ممالک کے درمیان مستقل طور پر ایک رابطے کی ضرورت پیدا کی ہے۔ خاص طور پر جب سے کمپیوٹروں کا حجم چھوٹا ہوا ہے اور انہیں صارف کے شخصی استعمال کے لئے پیش کیا جانے لگا ہے تب سے کمیونیکیشن سیکٹر اور کمیونیکیشن کے آلات نے ایک نئی جہت اختیار کر لی ہے۔ موجودہ دور میں سیل فونز، کمپیوٹر اور انٹر نیٹ ایسی چیزیں ہیں جن تک ہر کوئی آسانی سے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں شخصی سطح پر ،فرموں اور حکومتی سطح پر متعدد موضوعات پر آسانی سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے اور ایک دوسرے کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ شہری اب اپنے بہت سے کاموں کو سیل فونز اور کمپیوٹروں کی مدد سے کم وقت میں حل کر سکتے ہیں۔ کمپنیاں بھی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی کے طفیل نئی ٹیکنالوجی پیدا کر کے آمدنی حاصل کر رہی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ مصارف میں بھی کمی کر رہی ہیں۔ حکومتیں بھی کمیونیکیشن سیکٹر میں ترقی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو زیادہ معیاری پبلک خدمات تک رسائی کے امکانات فراہم کر رہی ہیں۔

ترکی کی ترقی پذیر اقتصادیات اور نوجوان ڈنامک آبادی ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدتوں اور ترقی کو تیزی سے اختیار کر رہی ہے۔ ترکی کے محکمہ شماریات کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2015 میں 16 سے 74 سال کے افراد میں کمپیوٹر کے استعمال کی شرح 55 فیصد رہی۔ سال 2015 کے ایک اور اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں 97 فیصد گھروں میں سیل فون موجود ہے۔ کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کے استعمال سے ایک اور پہلو جس نے ترقی کی ہے وہ انٹر نیٹ سے خرید و فروخت کا سیکٹر ہے جس میں تیزی سےترقی ہو رہی ہے۔ سال 2014 میں کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کا 30 فیصد انٹر نیٹ سے خریداری کرتا تھا لیکن سال 2015 میں یہ تعداد بڑھ کر 33 فیصد ہو گئی۔ اس حوالے سے جائزہ لینے پر کمیونیکیشن سیکٹر متعدد پہلووں سے اقتصادیات کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ اعداد و شمار میں اضافے اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفتوں کی وجہ سے کمیونیکیشن سیکٹر میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ناگزیر ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملک میں گذشتہ ماہ 4.5 G کا ٹینڈر طے پایا جس سے شہریوں کے زیادہ تیز انٹر نیٹ استعمال کر سکنے اور زیادہ معیاری رابطہ قائم کر سکنے کے لئے مختلف لائسنس تقسیم کئے گئے ہیں۔ ان ٹینڈروں کے نتیجے میں حکومت کے بجٹ میں 1.15 بلین یورو کے ذرائع آمدنی منتقل کئے گئے ہیں۔ 4.5 G کی بدولت کام کا پروسیس مختصر اور مالیت کم ہو رہی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے شہری اور فرمیں زیادہ سبک اور معیاری کمیونیکیشن تک رسائی کا امکان حاصل کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ اضافی طور پر شہریوں کو پیش کی جانے والی پبلک خدمات میں کمیونیکیشن کے معیار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ 4.5 G ٹیکنالوجی کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ ترکی میں انٹرنیٹ اور GSM نیٹ ورکوں کی سب ملکی حدود کا احاطہ کرتی ہے۔ اس طرح ملک کے ہر گوشے سے فوری اور تیز رفتار کمیونیکیشن کا انفراسٹرکچر قائم ہو گیا ہے۔

ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ قریبی رابطے میں آنے والی اقتصادیات نے کمیونیکیشن سیکٹر کو اور بھی اہم بنا دیا ہے۔ اندرون ملک اور بین الاقوامی سطح پر افراد اور فرموں کے درمیان رابطہ اقتصادیات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ایک ترقی یافتہ کمیو نیکیشن انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کار کےلئے کسی ملک کو ترجیح دینے کا ایک اہم سبب ہے۔ لہٰذا ترکی بھی اپنی ڈنامک اور نوجوان آبادی کے ساتھ دنیا میں ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی ترقی پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے اور کمیونیکیشن آلات کا موئثر استعمال کر رہا ہے۔ 4.5 G ٹیکنالوجی کی مدد سے ترکی میں کمیونیکیشن سیکٹر مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیٹا ڈاون لوڈ کے دورانیے میں کمی اور معلومات تک رسائی کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔ معلومات تک رسائی میں تیزی سے شہریوں اور فرموں کی روزمرہ زندگی میں معلومات کے لئے گئے مصارف میں بھی کمی آئی ہے اور اس خصوصیت کے ساتھ ترکی کا کمیونیکیشن سیکٹر اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں