راہ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 1

انٹر نیٹ خریدو فروخت کے سیکٹر یعنی الیکٹرانک ٹریڈ یا ای ٹریڈ کا سیکٹر اور اس سیکٹر کا ترکی میں مقام اور مستقبل

432471
راہ ترقی پر گامزن ترکی ۔ 1

پروگرام " راہ ترقی پر گامزن ترکی " کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ سامعین آج کے پروگرام میں ہم آپ کو دنیا میں تیزی سے پھیلتے ہوئے انٹر نیٹ خریدو فروخت کے سیکٹر یعنی الیکٹرانک ٹریڈ یا ای ٹریڈ کے سیکٹر اور اس سیکٹر کے ترکی میں مقام اور مستقبل کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

الیکٹرانک ٹریڈ یا مختصراً ای ٹریڈ کی اصطلاح انٹر نیٹ سے مال یا خدمات کو خریدنے یا فروخت کرنے کا مفہوم رکھتی ہے۔ دنیا میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے سے انسانوں نے زمان و مکان کے حوالے سے بچت کرنے کے لئے اپنے کاموں کے ایک حصے کو انٹرنیٹ سے حل کرنا شروع کر دیا۔ اندرون ملک اور بیرون ملک تجارت میں انٹرنیٹ کے فروغ کے ساتھ خرید و فروخت نے بھی انٹر نیٹ کی فضاء میں جگہ بنانا شروع کر دی ہے۔

متعدد فرموں نے اپنی مصنوعات کے تعارف کے لئے بھی اور فروخت کے لئے بھی انٹرنیٹ کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ دنیا میں کروڑوں فرمیں انٹرنیٹ کی مدد سے مال اور خدمات کو صارف تک بھی اور دیگر فرموں تک بھی پہنچانے کے امکانات کی حامل ہیں۔ انٹرنیٹ ماحول میں شامل فرمیں اندرون اور بیرون ملک کے صارفین کے لئے ایسی دکانوں کی حیثیت رکھتی ہیں کہ جن تک ان کی ہفتے کے 7 دن اور دن کے 24 گھنٹے رسائی ممکن ہے۔ الیکٹرانک تجارت فرموں کو کم مالیت میں زیادہ صارفین تک رسائی کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس طرح فرمیں زیادہ موئثر طریقے سے پیداوار دے رہی ہیں اور ملکی اقتصادیات کے فروغ میں کردار ادا کر رہی ہیں۔ سال 2014 میں دنیا میں فروغ پانے والی الیکٹرانک تجارت کےحجم کا تخمینہ 1 ٹریلین 500 بلین ڈالر کے طور پر لگایا جا رہا ہے۔ سال 2015 میں یہ اعداد و شمار 1 ٹریلین 700 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دنیا میں انٹر نیٹ کے استعمال میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان اعداد و شمار کے بھی بتدریج بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ای ٹریڈ دنیا بھر کی طرح ترکی میں بھی انٹر نیٹ کے استعمال کے ساتھ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ ترکی میں سال 2014 میں انٹر نیٹ سے کی جانے والی تجارت کا حجم 18 بلین تک رہا۔ نائب وزیر اعظم مہمت شیمشیک نے کہا ہے کہ سال 2023 کے اہداف کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکٹرانک تجارت کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور اس کے حجم کو 350 بلین تک پہنچانے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔ ای ٹریڈ ملک کے اندر خرید و فروخت کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ترک فرموں کے لئے بیرون ملک بھی فروخت کے امکانات میں اضافہ کر رہی ہے۔ B2B یعنی بزنس ٹو بزنس ٹریڈ کے نقطہ نظر سے کام کرنے والی یہ فرمیں انٹرنیٹ کی مدد سے بیرون ملک فرموں کو اپنی مصنوعات سے متعارف کروانے اور انہیں فروخت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ ترکی میں برآمدات کی حوصلہ افزائی کے قانون کے دائرہ کار میں انٹرنیٹ سے تجارت کرنے والی ان فرموں کی حوصلہ افزائی کر کے انٹرنیٹ سے ہونے والی تجارت کے حجم میں اضافہ کرنے کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی خارجہ تجارت کے طفیل ملک میں فارن کرنسی داخل ہو گی، ملکی سرمائے میں اضافہ کرے گی اور ملکی اقتصادیات میں کردار ادا کرے گی۔ ترکی میں الیکٹرانک فضاء میں اپنی فرموں اور مصنوعات کو بیرون ملک متعارف کروانے کا ہدف رکھنے والی کمپنیاں جن ویب سائٹس سے اپنے اشتہارات دیتی ہیں ان کی اجرت کا 70 فیصد حصہ حکومت ادا کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ نئی منڈیوں میں متعارف ہونے کی خواہش مند فرموں کو اس موضوع پر اپنے مارکہ والے پروجیکٹوں ، مارکیٹ سروے رپورٹوں، مالی و آئینی مشاورت کے 2 لاکھ ڈالر تک کے مصارف کا 65 فیصد حکومت کی طرف سے ادا کیا جا رہا ہے۔ اور یوں بیرون ملک تجارت کا ہدف رکھنے والی فرموں کو مزید پیداوار اور فروخت کے لئے تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ پیداوار اور فروخت کئے جانے والے مال کی پیداوار میں اضافہ ملک میں روزگار میں اضافے، فارن کرنسی کے وسائل میں اضافے، برآمدات میں اضافے اور ملکی اقتصادیات میں اضافے کا مفہوم رکھتا ہے۔

والحاصل ای ٹریڈ دنیا بھر میں صارف اور تاجر کی ایک دوسرے تک رسائی کا اور تجارت کرنے کے لئے استعمال کیا جانے والا طریقہ ہے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ دنیا میں جوں جوں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوتا جائے گا فرمیں اور افراد ای ٹریڈ کو زیادہ استعمال کرنا شروع کر دیں گی۔ ترکی بھی، عالمی ای ٹریڈ سیکٹر میں مارکیٹ شئیر میں اضافہ کرنے کے لئے اور ترک فرموں کو زیادہ سے زیادہ فروخت کے اور پیداوار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے اس سیکٹر کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ فرمیں اس تعاون اور حوصلہ افزائی کے طفیل نئی منڈیوں اور گاہکوں تک رسائی حاصل کر رہی ہیں۔ فرموں کے درمیان رقابت میں اضافے نتیجتاً فروخت میں اضافے سے روزگار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ ای ٹریڈ کی مدد سے فرموں کے مارکہ کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ترکی میں پیدا ہونے والے مال اور خدمات کی قدر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ترکی میں اس سیکٹر میں حوصلہ افزائی کر کے اقتصادیات کے فروغ میں کردار ادا کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں